گھی اور خوردنی تیل کی قیمت میں 23 اور 24 روپے اضافے کے بعد10 روپے پٹرول کی کمی عملاًواپس ہوچکی ہے
ایل پی جی اور گیس کی قیمت میں 16.37 فیصد اضافے کے بعد نام نہاد ریلیف ہوا میں تحلیل ہوچکا ہے
عوام کو ریلیف دینا ہے تو پی ڈی ایل اور بجلی کی قیمتوں میں ماہانہ 4 روپے سے زائد اضافہ واپس لینے کا اعلان کیاجائے
خدشہ ہے کہ 10 روپے کا سیاسی ریلیف آنے والے دنوں میں ہر شہری کو سینکڑوں روپے مہنگائی کی صورت ادا نہ کرنا پڑ جائے
جھوٹے حکومتی پیکجز کا بوجھ بھی عوام کو اٹھانا پڑے گا
تین سال میں موجودہ حکومت نے گندم، آٹے، چینی، بجلی کی قیمتوں میں 100 فیصد اضافہ کیا، تاریخ میں کبھی اتنا اضافہ نہیں ہوا
تحریک عدم اعتماد مہنگائی کے ستائے عوام کے لئے اصل ریلیف ثابت ہوگی ، ایک طرف مہنگائی کے ستائے عوام اور دوسری طرف لٹیرے حکمران ہیں