پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف کی زیرصدارت پارٹی راہنماﺅں کا اجلاس

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف ، الیکشن سیل کے چئیرمین اسحاق ڈار کی شرکت

اجلاس میں پارٹی کی سینئر راہنما بیگم عشرت اشرف،پرویز رشید بھی شریک ہوئے

پارٹی کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر بھی اجلاس میں شامل تھیں

سابق وزیر قانون سینیٹر اعظم نزیر تارڑ، طلال چوہدری ، ناصر بٹ سمیت آزادجموں وکشمیر اور گلگت بلتستان سے پارٹی رہنما بھی اجلاس میں شریک تھے

اجلاس میں 8 فروری کے انتخابات کے لئے تیاریوں کا جائزہ لیاگیا

اجلاس میں مختلف حلقوں میں پارٹی کی سرگرمیوں پر مشاورت ہوئی

اجلاس میں 8 فروری کے دن کے حوالے سے مختلف امور پر غور کیاگیا

اجلاس کو پولنگ ڈے پر پارٹی کی تیاریوں کے حوالے سے آگاہ کیاگیا

رہنماﺅں نے اپنے اپنے حلقوں میں جاری انتظامات پر قیادت کو آگاہ کیا