‎وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا عمران خان کی احتجاج کی کال پہ ردِ عمل

عمران صاحب عوام آپ کا جھوٹا اور منافق چہرہ پہچانتی ہے

‎سازشی بیانیہ دفن ہونے کے بعد 25 مئی کا بھگوڑا اب اپنی دی ہوئی مہنگائی پر فتنہ وفساد پھیلانا چاہتا ہے

عوام ملکی مفاد کو چند ہیروں کے عوض بیچنے کی کال پہ کیوں نکلے ؟

‎عوام جھوٹے فتنہ ، منافق اور چور کی کال پہ کیوں نکلے؟

‎عوام چار سال مزدور کی مزدوری اور عوام کی روٹی کھانے والے کی کال پہ کیوں نکلے

‎مہنگائی، معاشی تباہی اور بےروزگاری کے زمہ داروں کی کال پہ عوام کیوں نکلے؟

‎چار سال مہنگائی کا طوفان برپا کرنے والوں کی کال پر عوام کیوں نکلے ؟

‎اقتدار میں آئی ایم ایف سے کمزور معاہدہ کرنے والوں کی کال پر عوام کیوں نکلے؟

‎آٹا 35 سے 90 روپے کرنے والوں کی کال پہ عوام کیوں نکلے ؟

‎چینی 52 سے 120 روپے کرنے والوں کی کال پہ عوام کیوں نکلیں؟

‎عوام خونی مارچ کی کال دینے والوں کے ساتھ کیوں نکلیں ؟

‎عوام پولیس والوں کو گولیاں مارنے والوں کے ساتھ کیوں نکلے؟

‎عوام ملک کو تین حصوں میں تقسیم کرنے کی ہرزہ سرائی کرنے والوں کے ساتھ کیوں نکلیں؟

‎چار سال ملک کے مفاد ہیرے کی انگوٹھیوں کے عوض بیچنے والوں کی کال پہ کیوں نکلے؟

‎عوام ملک کو تاریخی مقروض کرنے والوں کے ساتھ کیوں نکلے؟

‎عوام کشمیر فروشوں کے ساتھ کیوں نکلے؟

‎عوام ملک کو تقسیم کرنے والوں کے ساتھ کیوں نکلے؟

حکومت ملک کی معاشی سمت درست کر رہی ہے کوئی خونی اور فسادی احتجاج کی اجازت نہیں ہوگی