‎پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب کا وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے شعری تبصرے کا مرحوم شاعر راحت اندوری کے شعر میں جواب

جھوٹوں نے جھوٹوں سے کہا  ہے سچ بولو
‎     سرکاری اعلان  ہوا ہے سچ بولو

‎گھر کے اندر جھوٹوں کی اک منڈی ہے
‎ دروازے پر لکھا ہوا ہے سچ بولو

‎جھوٹ کا صرف ایک چہرہ ہے جس کا نام عمران خان ہے جس کی گواہی بائس کڑوڑ عوام دے رہی ہے

عوام معاشی تباہی ، بے روزگاری اور مہنگائی برپا کرنے والے چہرے پہچان چکی

عوام ملک کی معاشی سالمیت اور خودمختاری کو آئی کے حوالے کرنے والوں کے چہرے پہچان چکی ہے

‎جھوٹے چہرے نے کہا تھا کہ ایک کروڑ نوکری اور پچاس لاکھ گھر دیں گے

‎ایک جھوٹے چہرے نے کہاتھا کہ ‘خودکشی کرلوں گا، آئی ایم ایف نہیں جائوں گا’

‎جھوٹ بولنے والے عوام کو چہرہ دکھانے کے قابل نہیں رہے

‎ملک پر مہنگائی کی قیامت نازل کرنے والوں کے چہرے قوم پہچان چکی ہے

‎منی بجٹ مسلط کرنے والے غریب دشمن کرپٹ مافیاز کے چہرے قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں

‎عام انتخابات پی ٹی آئی کا آخری انتخاب ثابت ہوگا، ان شاءاللہ

‎آٹا، چینی، گھی، بجلی گیس، دوائی، کھاد، روزگار، ڈالر چور چہروں سے قوم کو ہمیشہ کے لئے نجات ملنے والی ہے