ڈپٹی سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن عطاء اللہ تارڑ کا شہزاد اکبر کی پریس کانفرنس پر ردعمل۔

شہزاد اکبر اب الٹے بھی ہو جائیں تو ان کی نوکری بچتی نظر نہیں آتی۔

ڈیڑھ سال سے جاری ایف آئی اے کی تفتیش میں ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہو سکی جس کا شہزاد اکبر کو شدید رنج ہے۔

کبھی ایک عدالت تو کبھی دوسری عدالت میں چالان جمع کرانے اور تفتیشی رپورٹ اور چالان کو متعدد بار تبدیل کرنے سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اس کیس میں کچھ نہیں۔

نیب جن الزامات کی تحقیقات تین سال سے تحقیقات کر رہا ہے، ہے انہی الزامات پر ایف آئی اے کو تفتیش دی گئی جس میں کچھ ثابت نہیں ہوا

اگرچالان تبدیل کروانا کامیابی کے مترادف ہے تو شہزاد اکبر کی عقل پر صرف ماتم کیا جا سکتا ہے۔

چالان تبدیل کر کے اس بات کا اعتراف کیا گیا ہے کہ اس کیس میں لگائے گئے تمام الزامات جھوٹ اور فریب کے علاوہ کچھ نہیں تھے

ساڑھے تین سال سے جاری سیاسی انتقام کے نتیجے میں عمران نیازی اور اس کے حواریوں کو ذلت اور رسوائی کے علاوہ کچھ نہیں ملا۔

قوم کی کئی سو ارب روپے بچانے والے شہباز شریف کو اس ملک کی اعلیٰ عدلیہ پہلے ہی بے گناہ قرار دے چکی ہے۔

مالم جبہ سے ہیلی کاپٹر اور آٹا چینی سے فارن فنڈنگ تک کرپشن میں ڈوبے ہوئے حکمران اپنے کیے کا جواب دیں۔

بی آر ٹی پشاور میں سٹے آرڈر کے پیچھے چھپنے والے عمران نیازی آج فارن فنڈنگ کی رپورٹ کو صیغہ راز میں رکھنے کی استدعا کر رہے ہیں۔

عمران نیازی کی حکومت پاکستان کی تاریخ کی کرپٹ ترین حکومت ہے جس نے غریب مریضوں کی ادویات تک پر ڈاکہ ڈالا۔

جلد بے روزگار ہونے والے شہزاد اکبر جتنے مرضی جھوٹ بول لیں عمران نیازی کی چوریوں پر پردہ نہیں ڈال سکتے۔