‎پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا بیان

‎آج بیک وقت عوام کا معاشی اور پارلیمان کا آئینی قتل ہوگا

‎آئی ایم ایف کی غلامی میں آج پارلیمان اور عوام کا قتل کرنے جارہا ہے

‎پارلیمانی عمل بلڈوز کرکے دو آرڈیننس، اور 25 بل منظور کرانے پر آج کے دن کو یوم سیاہ کے طورپر یاد رکھا جائے گا

‎عمران صاحب آج کی قانون سازی سے اپنی لوٹ مار، اے ٹی ایمز، مافیاز اور کارٹلز کو این آر او دیں گے

‎عمران صاحب ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے ججوں کی تقرری کا اختیار اپنے پاس لے کر قانون اور آئین کی تضحیک کر رہے ہیں

‎عمران صاحب آج طاقت ور چوروں کو لوٹ مار پہ این آر او اور عوام کو مزید لوٹنے کا لائسنس دیں گے

‎عمران صاحب آج جمہوریت ، آئین اور قانون کے قتل کی تاریخ رقم کریں گے

‎فسطائیت کا بلڈزور چلا کر عمران صاحب قوم پر منی بجٹ مسلط کریں گے

‎ساڑھے تین سال میں ایک قانون سازی بھی عمران صاحب اتفاق رائے سے نہ کراسکے

‎ آج پاکستان کا برانڈ بھیک، آئی ایم ایف کی غلامی، مہنگائی اور معاشی تباہی ہے

‎پارلیمان کے جنگلے گرانے والے آج پارلیمان کے جمہوری عمل ، قاعدے قانون کو روند رہے ہیں

‎پاکستان میں آج تاریخ کا مہنگا ترین بجٹ مسلط کیاجائے گا

‎عمران صاحب کے وعدہ کے مطابق آج پارلیمان کے ذرئعے قوم کو رلانے کا بندوبست کیا جا رہا ہے

‎آج کے بعد عوام اب صرف ایک خودکشی کی منتظر ہے