سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی کی سابق صدر ممنون حسین کی وفات پر تعزیت اور اظہار افسوس

سابق صدر ممنون حسین پاکستان کی قومی سیاست کا ایک قابل فخر اور عظیم الشان کردار تھے

انہیں محمد نواز شریف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) سے بے وفائی کے بدلے بڑے بڑے عہدوں کی پیشکش بھی ہوئی جو ہر بار انہوں نے حقارت سے ٹھکرا دی

انہوں نے پرویز مشرف کے دور آمریت میں جس جذبے اور جرات سے کام کیا اور ڈٹ کر کھڑے ہوئے، وہ تاریخ اور پارٹی کا ناقابل فراموش باب ہے

وہ باتوں کے نہیں، عمل کے آدمی تھے، ذاتی کردار میں جتنے اجلے اور کھرے تھے، نظریاتی لحاظ سے بھی اتنے ہی شفاف ذہن، دل اور کردار کے مالک تھے

انہوں نے خاص طور پر صوبہ سندھ میں پارٹی کی تنظیم سازی کے لئے بھی گرانقدر کام کیا

ایسے باکردار اور اچھے انسان کی رحلت ملک اور قوم کا ہی نہیں، پارٹی کا بھی بہت بڑا نقصان ہے

اللہ تعالیٰ ان پر اپنی رحمتوں کی بارش فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل دے۔ آمین