پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا یوم شہدائے کشمیر پر شہدائے کشمیر کو زبردست خراج عقیدت

13 جولائی 1931 کو 21کشمیریوں کو گولیاں برسا کر بے رحمی سے شہید کیاگیا اوردرجنوں کو زخمی کیاگیا

سری نگر سینٹرل جیل کے صحن میںیہ قتل عام ہوا ، ان کشمیریوں کا جرم آزادی اور اسلام سے محبت تھی

عبدالقدیر کی قرآن کے احترام اور عزت ، آزادی کے حق کے لئے اور جبر کی غلامی کے خلاف تقریر جرم قرار پائی

اہل کشمیر کی حریت آزادی کا یہ سلسلہ اور قربانیاں آج بھی اسی جذبے سے جاری ہیں

اہل کشمیر نسل درنسل اپنے حقوق اور آزادی کے لئے بے مثال صبرواستقلال اور بہادری سے آگے بڑھ رہے ہیں

ہم شہدائے کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، یہ اہل کشمیر کی بہادری کی ناقابل فراموش داستان کا انمٹ باب ہے

جموں وکشمیر کے عوام شہدائے کشمیر کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سرفروشی اور حق گوئی کی روایت جاری رکھے ہوئے ہیں

ان شاءاللہ ، انگریز سامراج کی طرح بھارت کے غاصبانہ قبضے کو بھی ذلت آمیز شکست ہوگی اور آزادی کا سورج طلوع ہوکر رہے گا

اللہ تعالی شہدائے کشمیرکے درجات بلند کرے اورمقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کو آزادی کی نعمت سے سرفراز فرمائے۔ آمین