پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی عید الفطر پر امت مسلمہ کو مبارک

عید الفطر اللہ تعالی کا ایک انعام ہے جو رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی برکتوں کے بعد مسلمانوں کو عطا ہوتا ہے

عید ایک غم زدہ کردینے والی گھڑی میں آئی ہے جب بے گناہ فلسطینی مسلمانوں کا خون ناحق بہایا جا رہا ہے

آج کی بابرکت رات اور عید کے مقدس دن پر فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی اور امت مسلمہ کی سرفرازی کے لئے خصوصی دعائیں کی جائیں

عید کے موقع پر اپنے اردگرد نادار، کمزور اور محتاج طبقات کا خاص خیال رکھا جائے

قوم سے اپیل ہے کہ کرونا وبا کو مد نظر رکھتے ہوئے عید الفطر کے موقع پر احتیاطی تدابیر پر سختی سے کاربند رہیں

اللہ تعالی سے دعا ہے کہ امت مسلمہ اور انسانیت کو درپیش مشکلات سے نجات عطا فرمائے، ظلم کو ختم کرکے دنیا کو امن، صحت اور خوشحالی کی نعمتوں سے سرفراز فرمائے

مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم بہنوں بھائیوں کے لیے خیر سگالی اور نیک تمناؤں کا پیغام دیتے ہیں

شہداءاور کورونا وبا سے وفات پا جانے والوں کے لواحقین سے دلی تعزیت کرتے ہیں، ان کے پیاروں کی مغفرت اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں