پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ خاں کا وفاقی وزیر شیخ رشید اور شہزاد اکبر کے بیانات پر ردعمل

جن کے نام ای سی ایل پہ ہونے چاہئیں وہ شہباز شریف کا نام ای سی ایل پہ ڈالنے کی بات کر رہے ہیں

شیدا ٹلی اور کمیشن خور شہباز شریف اور نواز شریف کو چھوڑیں فطرانہ اور زکوة کے پیسے گنیں

شیدا ٹلی اور کمیشن خور شہباز شریف اور نواز شریف کو چھوڑیں چاولوں کی خیراتی بوریاں گنیں

دونوں ”ش“ روز چیں چیں اورکائیں کائیں کرنے کے بجائے عدالت جائیں، جج صاحبان کو بتائیں

آشیانہ، صاف پانی، گندانالہ، 56کمپنیاں، آمدن سے زائد اثاثوں میں عدالت سے منہ کالا ہونے پر حدیبیہ کیس یاد آگیا

حدیبیہ میں سپریم کورٹ نظرثانی کی اپیل مسترد کرچکی ہے، اس کیس میں شہزاداکبر کا منہ مزید کالا ہوجائے گا

عمران نیازی نے چپڑاسی اور اپنے المعروف کمشن خور ٹاوٹ کو چابی دی ہوئی ہے

کرائے کے چپڑاسی اور کمیشن خور نے آج الزامات کے کاغذ نہیں لہرائے