پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا عید کی تعطیل کے دن کابینہ کی سرکولیشن کے ذریعے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی خبر پر سخت ردعمل

عید اور چھٹی والے دن بھی شہباز شریف عمران صاحب کے اعصاب پہ طاری ، دعا ہی کی جا سکتی ہے

عمران صاحب کو عید والے دن غریب، بے روز گار عوام کی فکر نہیں دفتر کھلوا کہ شہباز شریف کو ای سی ایل پہ ڈالا گیا

دوست ممالک سرمایہ کاری نہیں بلکہ فطرانہ ، زکوة ، خیرات اور چاولوں کی بوریاں دے رہے ہیں تو اِس میں شہباز شریف کا کیا قصور ہے ؟

عمران صاحب کو عید کے چھٹی والے دن عوام کے مہنگے آٹا چینی بجلی گیس دوائی کی فکر نہیں صرف شہباز شریف کو ای سی ایل پہ ڈالنے کی ہدایت جاری کی

عمران صاحب نے عید کی چھٹی والے دن آٹا ، چینی ، بجلی ، گیس ، دوائی سستی کرنے کی ہدایت نہیں دی، صرف شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دیا

عمران صاحب کاش آپ عید والے دن عوام کو اپنے استیفیٰث کی خوش خبری سُناتے تو قوم کی عید میٹھی ہوجاتی

عمران صاحب کاش عید والے دن عوام سے معافی مانگتے اور آٹا ، چینی ، بجلی ، گیس دوائی چوری کا اعتراف کرتے

کاش عید والے دن عمران صاحب چینی بجلی گیس آٹا دوائی مافیا، کارٹلز اور کمیشن خوروں کو گرفتار کرنے کا حکم دیتے

کاش عید والے دن 14000 ارب کا قرض لوٹنے والوں کو ای سی ایل میں ڈالنے کی ہدایت کرتے

عید کی چھٹی والے دن وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے 450 ارب کی چینی ، 250 ارب کا آٹا اور 122 ارب کی ایل این جی چوری کرنے والوں کا نام تو ای سی ایل میں ڈالنے کی ہدایت نہیں کی ؟

عمران صاحب نے عید کے دن 35 روپے کا آٹا 90 روپے کرنے والوں کو گرفتار کرنے کا حکم تو نہیں دیا

عمران صاحب نے عید کے دن 52 روپیہ کی چینی 120 روپے کلو کرنے والوں کو تو ای سی ایل پہ ڈالنے کا حکم نہیں دیا

عدالت نے شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دی ہے اور عمران صاحب جان بوجھ کر توہین عدالت کر رہے ہیں

عدالت کا حکم ماننے سے دانستہ انکار عدالت کی توہین ہی نہیں، عدلیہ کے ادارے پر حملہ ہے

شہباز شریف صاحب بڑی خوشیوں سے عوام، اپنے بچوں اور اہلِ خانہ کے ساتھ عید منا رہے ہیں، آپ کے اِس بغض ، حسد اور خوف کی کیفیت دیکھ کر اللہ تعالیٰ سے دعا ہی کی جا سکتی ہے