سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا جانی خیل قبیلے کے مطالبات کی حمایت کا اعلان

سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا جانی خیل قبیلے کے مطالبات کی حمایت کا اعلان

چار بے گناہ نوجوانوں کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے، واقعے کی اعلی سطحی شفاف تحقیقات کرائیں ، ملوث افراد کو سخت ترین سزا دے کر عبرت کا نشان بنایا جائے

مقتولین کے ورثاء کے خلاف طاقت کا استعمال ظلم کی انتہا ہے

حکمران کی بے حسی اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان میں آئین، قانون اور بنیادی حقوق دفن ہوچکے ہیں

7 روز سے چار نوجوانوں کی میتوں کے ساتھ لواحقین اور جانی خیل قبیلے کے لوگ پرامن احتجاج پر بیٹھے تھے، انہیں انصاف نہ فراہم کرنا حکومت کی مجرمانہ غفلت ہے

قانون کے مطابق انصاف مانگنے پر تشدد اور شیلنگ لاقانونیت ہے

مقتولین کے ورثاء کو انصاف نہ دینا ظلم اور بے حسی کی انتہاء ہے

موجودہ حکمران ظلم کے بیج بو کر ملک کو نئی دلدل میں پھنسا رہے ہیں

ایم این اے محسن داوڑ، پی ٹی ایم سربراہ منظور پشتین کی گرفتاریاں قابل مذمت ہیں، تمام گرفتار افراد کو رہا کیا جائے

اس ریاستی دہشت گردی کو بند کیا جائے اور لواحقین کو فوری انصاف فراہم کیا جائے