‎پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا حمزہ شہبازکی جیل سے رہائی پر اظہار تشکر

‎پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا حمزہ شہبازکی جیل سے رہائی پر اظہار تشکر

‎حمزہ شہبازکی جیل سے رہائی قوم کو مبارک ہو ،

‎خدا کرے ووٹ چورسلیکٹڈ کی قید سے قوم کو بھی جلد رہائی ملے

‎حمزہ شہباز نے جرات، بہادری اور پامردی سے 20 ماہ قید ناحق گزاری

حمزہ شہباز نے عمران خان کے بد ترین سیاسی انتقام کا جرات ، بہادری اور دلیری سے سامنہ کیا

‎حمزہ شہباز نیب نیازی گٹھ جوڑ کے سیاسی انتقام کے خلاف مزاحمت کی روشن علامت بن چکے ہیں

‎20 ماہ گزر گئے لیکن ایک دھیلے کی کرپشن کا کوئی ثبوت حمزہ شہباز پر نہیں لگ سکا

‎حمزہ شہباز کے خلاف نیب نیازی گٹھ جوڑ کا سیاہ کردار تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

‎حمزہ شہبازکی صاحبزادی20 ماہ کی ہوگئی لیکن اس معصوم کے والد قید ناحق کاٹ رہے تھے

‎کیا حمزہ شہباز کی 20 ماہ کی قید ناحق، ذہنی اذیت اور جھوٹ پر مبنی کردار کشی کا کوئی مداوا ہے؟

‎وہ سیاہ چہرے تاریخ میں سیاہ ہی رہیں گے جنہوں نے حمزہ شہباز کو حسد، تکبر اور سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا

‎ دعا ہے کہ سیاسی انتقام اور ووٹ چوری کے بادل جلد چھٹ جائیں اور شہبازشریف کی قید ناحق بھی ختم ہو

‎عوام ووٹ ،آٹا، چینی، بجلی، گیس، دوائی چوری ، روزانہ کی مہنگائی، حکمرانوں کی لوٹ مار سے زخموں سے چور ہوچکے ہیں