حمزہ شہبازکی جیل سے رہائی قوم کو مبارک ہو ، خدا کرے ووٹ چورسلیکٹڈ کی قید سے قوم کو بھی جلد رہائی ملے:مریم اورنگزیب

حمزہ شہباز نے جرات، بہادری اور پامردی سے 20 ماہ قید ناحق گزاری
حمزہ شہباز نے عمران خان کے بد ترین سیاسی انتقام کا جرات ، بہادری اور دلیری سے سامنہ کیا
حمزہ شہباز نیب نیازی گٹھ جوڑ کے سیاسی انتقام کے خلاف مزاحمت کی روشن علامت بن چکے ہیں
20ماہ گزر گئے لیکن ایک دھیلے کی کرپشن کا کوئی ثبوت حمزہ شہباز پر نہیں لگ سکا
حمزہ شہباز کے خلاف نیب نیازی گٹھ جوڑ کا سیاہ کردار تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا
حمزہ شہبازکی صاحبزادی20 ماہ کی ہوگئی لیکن اس معصوم کے والد قید ناحق کاٹ رہے تھے
کیا حمزہ شہباز کی 20 ماہ کی قید ناحق، ذہنی اذیت اور جھوٹ پر مبنی کردار کشی کا کوئی مداوا ہے؟
وہ سیاہ چہرے تاریخ میں سیاہ ہی رہیں گے جنہوں نے حمزہ شہباز کو حسد، تکبر اور سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا
دعا ہے کہ سیاسی انتقام اور ووٹ چوری کے بادل جلد چھٹ جائیں اور شہبازشریف کی قید ناحق بھی ختم ہو
عوام ووٹ ،آٹا، چینی، بجلی، گیس، دوائی چوری ، روزانہ کی مہنگائی، حکمرانوں کی لوٹ مار سے زخموں سے چور ہوچکے ہیں
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا حمزہ شہبازکی جیل سے رہائی پر اظہار تشکر

لاہور ( ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے حمزہ شہبازکی جیل سے رہائی پر اظہار تشکرکرتے ہوئے دعا کی ہے کہ خدا کرے ووٹ چورسلیکٹڈ کی قید سے قوم کو بھی جلد رہائی ملے۔ ہفتہ کوبیان میں انہوں نے کہاکہ حمزہ شہبازکی جیل سے رہائی قوم کو مبارک ہو ۔ حمزہ شہباز نے جرات، بہادری اور پامردی سے 20 ماہ قید ناحق گزاری ۔ حمزہ شہباز نے عمران خان کے بد ترین سیاسی انتقام کا جرات ، بہادری اور دلیری سے سامنا کیا۔ حمزہ شہباز نیب نیازی گٹھ جوڑ کے سیاسی انتقام کے خلاف مزاحمت کی روشن علامت بن چکے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ 20ماہ گزر گئے لیکن ایک دھیلے کی کرپشن کا کوئی ثبوت حمزہ شہباز پر نہیں لگ سکا ۔ حمزہ شہباز کے خلاف نیب نیازی گٹھ جوڑ کا سیاہ کردار تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ ترجمان مسلم لیگ (ن) نے کہاکہ حمزہ شہبازکی صاحبزادی20 ماہ کی ہوگئی لیکن اس معصوم کے والد قید ناحق کاٹ رہے تھے ۔ مریم اورنگزیب نے سوال کیا کہ کیا حمزہ شہباز کی 20 ماہ کی قید ناحق، ذہنی اذیت اور جھوٹ پر مبنی کردار کشی کا کوئی مداوا ہے؟وہ سیاہ چہرے تاریخ میں سیاہ ہی رہیں گے جنہوں نے حمزہ شہباز کو حسد، تکبر اور سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے دعا کی کہ سیاسی انتقام اور ووٹ چوری کے بادل جلد چھٹ جائیں اور شہبازشریف کی قید ناحق بھی ختم ہو کیونکہ عوام ووٹ ،آٹا، چینی، بجلی، گیس، دوائی چوری ، روزانہ کی مہنگائی، حکمرانوں کی لوٹ مار سے زخموں سے چور ہوچکے ہیں۔