پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا بیان
تمام ریلیاں الیکشن کمیشن جانے کے لئے کشمیر چوک پر دوپہر ایک بجے جمع ہوں گی
عوام اور کارکنان سے اپیل ہے کہ وہ وہ الیکشن کمیشن پہنچنا شروع کر دیں
الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیس میں فیصلہ لکھنا شروع کر دے، عوام فیصلہ لینے آرہے ہیں
چوری پکڑی گئی ہے اور چور نے اعتراف جرم کر لیا ہے
فارن فنڈنگ کیس میں مرکزی ملزم عمران صاحب اعتراف جرم کر چکے ہیں، الیکشن کمیشن ضابطے کی کارروائی مکمل کرے
عمران صاحب فارن فنڈنگ کے ذریعے پاکستان اور اس کے عوام کے خلاف سازش کا یوم حساب آ چکا ہے
عمران صاحب تلاشی میں آپ رنگے ہاتھوں پکڑے جاچکے ہیں، اسی لئے عوام اب فیصلہ لینے آ رہے ہیں، آپ نے بس گھر آنا نہیں ہے