نوازشریف کے خلاف کرپشن کا جھوٹا بیانیہ گھڑنے اور مارشل لاء کے جواز کے لئے پرویز مشرف نے براڈ شیٹ کمپنی استعمال کی:مریم اورنگزیب

نوازشریف کے خلاف کرپشن کا جھوٹا بیانیہ گھڑنے اور مارشل لاء کے جواز کے لئے پرویز مشرف نے براڈ شیٹ کمپنی استعمال کی:مریم اورنگزیب
جس کمپنی نے صفر برآمدگی کی، ا±سے کروڑوں کیوں دئیے گئے؟
آمر نے منتخب وزیر اعظم کے خلاف سازش ، مارشل لاءکوسند جواز دینے ،کرپشن کا بیانہ بنانے کے لئے قومی خزانے کو جو نقصان پہنچایا، قیمت پاکستانی قوم ادا کررہی ہے
برطانوی عدالت کا فیصلہ آنے سے پہلے پاکستانی سفارت خانے کے اکاو¿نٹ میں پیسے کیوں رکھوائے؟ جواب دے دیں
آئین پر شب خون مارنے والے آمروں اور سلیکٹڈ ٹولے کی کرپشن ، کمشن اور ڈیلوں کی سزا قوم بھگت رہی ہے
حقیقت یہ ہے کہ نواز شریف کے خلاف زیرو ریکوری ہوئی
20سال ہوگئے، 65 ملین ڈالر پہلے ادا کر دیئے لیکن اب تک صفر چوری کا مال برآمد ہوا؟ جواب دے دیں
برطانوی عدالت کا فیصلہ آنے سے پہلے پاکستانی سفارت خانے کے اکاو¿نٹ میں پیسے کیوں رکھوائے؟ جواب دے دیں
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کی پریس کانفرنس پر ردعمل

اسلام آباد ( ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے استفسار کیا ہے کہ جس کمپنی نے صفر برآمدگی کی، ا±سے کروڑوں کیوں دئیے گئے؟ماضی میںآمر نے منتخب وزیر اعظم کے خلاف سازش ، مارشل لاءکوسند جواز دینے اور ان کے خلاف کرپشن کا بیانہ بنانے کے لئے قومی خزانے کو جو نقصان پہنچایا اس کی قیمت پاکستانی قوم ادا کررہی ہے۔ برطانوی عدالت کا فیصلہ آنے سے پہلے پاکستانی سفارت خانے کے اکاو¿نٹ میں پیسے کیوں رکھوائے؟ جواب دے دیں۔ وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آئین پر شب خون مارنے والے آمروں اور سلیکٹڈ ٹولے کی کرپشن ، کمشن اور ڈیلوں کی سزا قوم بھگت رہی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ نواز شریف کے خلاف زیرو ریکوری ہوئی۔انہوں نے سوال کیا کہ 20سال ہوگئے، 65 ملین ڈالر پہلے ادا کر دیئے لیکن اب تک صفر چوری کا مال برآمد ہوا؟ جواب دے دیں۔ برطانوی عدالت کا فیصلہ آنے سے پہلے پاکستانی سفارت خانے کے اکاو¿نٹ میں پیسے کیوں رکھوائے؟ جواب دے دیں۔نوازشریف کے خلاف کرپشن کا جھوٹا بیانیہ گھڑنے اور مارشل لاء کے جواز کے لئے پرویز مشرف نے براڈ شیٹ کمپنی استعمال کی۔ انہوں نے کہاکہ سال 2000 میں پرویز مشرف نے چھ ماہ پہلے بنائی گئی کمپنی کو 600 کروڑ دے دئیے ۔ براڈ شیٹ کا ڈرامہ پاکستانی قوم کا کروڑوں روپیہ منی لانڈرنگ کے لئے استعمال کیاگیا ۔ 600 کروڑ ابتدائی اور 440 کروڑ زرتلافی کے ملا کر مجموعی طورپر پاکستان کے ایک ہزار 40 کروڑ لوٹ لئے گئے ۔ آئین پر شب خون مارنے کی سزا مہنگائی، بے روزگاری، جرمانوںاور کرپشن کی صورت میں پاکستانی قوم کو ملتی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان نے کہاکہ عمران صاحب ، شہزاد اکبراوران کے حواری براڈ شیٹ سے کمشن اور’ کٹ ‘ مانگتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ، اس کا جواب دیں ۔ مریم اورنگزیب نے سوال کیا کہ ’کَٹ‘ اور کمشن کیوں مانگا؟کس قانونی معاہدے کے تحت ملاقاتیں کیں؟ کس کس نے ملاقات کی ؟ یہ تو محض ”ٹپ آف دی آئیس برگ ہے“ابھی تو اور بہت سارے کیس سامنے آنے باقی ہیں؟ جو سوال پوچھے تھے، ان کے جواب دیں، بتائیں جس کمپنی نے صفر برآمدگی کی، اسے کروڑوں کیوں دئیے؟ انہوں نے کہاکہ الفاظ کے ہیر پھیر ، حیلے بہانے ، آئیں بائیں شائیں سے کام نہیں چلے گا،آپ کی چوری پکڑی جاچکی ہے ۔ قوم اور دنیا جان چکی ہے کہ سلیکٹڈ حکومت اور نیب کمشن زدہ ہے، ڈیلیں کرتے اورکمشن کھاتے پکڑے گئے ہیں ۔ پہلے آمرتھا اب سلیکٹڈ مسلط ہے، صرف چہرے بدلے ہیں۔