سلیکٹڈ کے رونے سے اندازہ ہورہا ہے کہ اس کی جعلی ووٹ، آٹا، چینی، دوائی، بجلی، گیس چور حکومت کا شیرازہ بکھر چکا ہے:مریم اورنگزیب

سلیکٹڈ کے رونے سے اندازہ ہورہا ہے کہ اس کی جعلی ووٹ، آٹا، چینی، دوائی، بجلی، گیس چور حکومت کا شیرازہ بکھر چکا ہے:مریم اورنگزیب
عوام کا الیکشن کمشن کو پیغام ہے کہ چوروں نے فارن فنڈنگ کیس میں اعتراف جرم کرلیا ہے، اب عوام 19 جنوری کو فیصلہ لینے آرہے ہیں
بھارت، اسرائیل کی فارن فنڈنگ ہے جس کی وجہ سے کشمیر کا سودا ہوگیا، معیشت تباہ ہوگئی، دہشت گردی واپس لوٹ رہی ہے
آٹا، چینی، دوائی، بجلی، گیس چوری ہوگئی، ملک کو مفلوج کردو کیونکہ فارن فنڈنگ ہوئی ہے
عوام کے خزانے کو ایمانداری سے اور امانت سمجھ کر استعمال کیا تو کھربوں کے منصوبے لگ گئے
میٹروز، یونیورسٹیاں، کالج، ہسپتال، ڈی ایچ کیوز اور بی ایچ کیوز بن گئے، عمران صاحب نے 14000 ارب قرض لے لیا لیکن ایک نئی اینٹ ملک میں نہیں لگائی
دھکے سے نہ حکومت چلئی جاسکتی ہے اور نہ ہی دھکے سے پشاور میٹرو بس چلائی جاسکتی ہے۔
عثمان بزدار کی نالائقی چھپانے کے لیے جھوٹی تعریفیں کی جاتی ہے، ووٹ چوری ہوتا ہے تو اسی طرح کے مسخرے اور کھلنڈرے ملک پر مسلط ہوتے ہیں
یہ ملک کو کوئی ریلیف نہیں دے سکتے کیونکہ ان کے پاس عوام کا مینڈیٹ نہیں ہے
نوازشریف کے دور میں ملک جوہری قوت بنا، دفاع کو مضبوط بنایا، سی پیک آیا، موٹر ویز بنیں، شاہرات بنیں، روزگار آیا، مہنگائی کم ہوئی، ملک کی ترقی ہوئی
2013 میں اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی، 2018 میں لوڈشیڈنگ صفر ہوچکی تھی، 2018 میں مہنگائی 3 فیصد تھی اور آج 15 فیصد ہوچکی ہے
ہر روز خبرآتی ہے آٹا، چینی، دوائی، بجلی اورپٹرول مہنگا ہوگیا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ آٹا، چینی، بجلی، گیس ووٹ چور عمران صاحب کا پاکستان ہے
یہ سلیکٹڈ کا پاکستان ہے، اس لئے آج پاکستان کے جہاز ضبط ہوتے ہیں۔ اس نے تو پاسپورٹ کی عزت بڑھانی تھی۔ آج پاکستان کی دنیا میں جگ ہنسائی ہورہی ہے۔ برطانیہ میں کمشن مانگے جاتے ہیں
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا اتوار کو بہارہ کہو میں جلسہ عام اور راولپنڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ( ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ کے رونے سے اندازہ ہورہا ہے کہ اس کی جعلی ووٹ، آٹا، چینی، دوائی، بجلی، گیس چور حکومت کا شیرازہ بکھر چکا ہے۔ عوام کا الیکشن کمشن کو پیغام ہے کہ چوروں نے فارن فنڈنگ کیس میں اعتراف جرم کرلیا ہے، اب عوام 19 جنوری کو فیصلہ لینے آرہے ہیں۔ بھارت، اسرائیل کی فارن فنڈنگ ہے جس کی وجہ سے کشمیر کا سودا ہوگیا، معیشت تباہ ہوگئی، دہشت گردی واپس لوٹ رہی ہے، آٹا، چینی، دوائی، بجلی، گیس چوری ہوگئی، ملک کو مفلوج کردو کیونکہ فارن فنڈنگ ہوئی ہے۔عوام کے خزانے کو ایمانداری سے اور امانت سمجھ کر استعمال کیا تو کھربوں کے منصوبے لگ گئے۔ میٹروز، یونیورسٹیاں، کالج، ہسپتال، ڈی ایچ کیوز اور بی ایچ کیوز بن گئے۔ عمران صاحب نے 14000 ارب قرض لے لیا لیکن ایک نئی اینٹ ملک میں نہیں لگائی۔ دھکے سے نہ حکومت چلئی جاسکتی ہے اور نہ ہی دھکے سے پشاور میٹرو بس چلائی جاسکتی ہے۔ اتوار کو بہارہ کہو میں جلسہ عام اور راولپنڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عثمان بزدار کی نالائقی چھپانے کے لیے جھوٹی تعریفیں کی جاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ ایک منتخب وزیراعظم نوازشریف اور ایک سلیکٹڈ وزیراعظم کے پاکستان میں موازنہ سمجھنا ضروری ہے۔ جب ووٹ چوری ہوتا ہے تو اسی طرح کے مسخرے اور کھلنڈرے ملک پر مسلط ہوتے ہیں۔ یہ ملک کو کوئی ریلیف نہیں دے سکتے کیونکہ ان کے پاس عوام کا مینڈیٹ نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف کے دور میں ملک جوہری قوت بنا، دفاع کو مضبوط بنایا، سی پیک آیا، موٹر ویز بنیں، شاہرات بنیں، روزگار آیا، مہنگائی کم ہوئی، ملک کی ترقی ہوئی۔ 2013 میں اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی، 2018 میں لوڈشیڈنگ صفر ہوچکی تھی۔ 2018 میں مہنگائی 3 فیصد تھی اور آج 15 فیصد ہوچکی ہے۔ آج چینی، آٹا، روٹی، گیس، بجلی، دوائی وہ سب مہنگی ہوچکی ہیں۔ ہر روز خبرآتی ہے آٹا، چینی، دوائی، بجلی اورپٹرول مہنگا ہوگیا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ آٹا، چینی، بجلی، گیس ووٹ چور عمران صاحب کا پاکستان ہے۔ یہ سلیکٹڈ کا پاکستان ہے، اس لئے آج پاکستان کے جہاز ضبط ہوتے ہیں۔ اس نے تو پاسپورٹ کی عزت بڑھانی تھی۔ آج پاکستان کی دنیا میں جگ ہنسائی ہورہی ہے۔ برطانیہ میں کمشن مانگے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کاغذ لہرا لہرا کر کہتے تھے کہ کرپشن ہوگئی۔ ملتان، لاہور میٹرو میں کرپشن کے جھوٹے الزام لگاتے تھے۔ اورنج لائن لاہور میں کرپشن کے جھوٹے الزام لگاتے تھے۔ کبھی کہتے شہبازشریف ڈیفیڈکا پیشہ کھاگیا، آشیانہ، صاف پانی، گندا نالہ میں کرپشن ہوگئی لیکن عدالت میں کوئی ثبوت نہیں آیا۔ انہوں نے کہاکہ یہاں 400 ارب کی چنی چوری ہوگئی، سوا 200 ارب کا آٹا چوری ہوگیا، 122 ارب کی ایل این جی چوری ہوگئی۔ چور وہ ہے جس کے دور میں عوام کی روٹی، گیس، بجلی، دوائی اور چینی چوری ہوگئی۔ انہوں نے کہاکہ بی آر ٹی پشاور عوام دیکھ چکے ہیں۔ چلتی تو ہے نہیں صرف ٹی وی پر ہی نظر آتی ہے۔ شہبازشریف کی میٹرو کو جنگلہ بس کہتے تھے، جتنے پیسوں میں شہبازشریف نے چار میٹروز بنائیں، اس سے زیادہ پیسوں میں126 ارب میں پشاور میٹرو کے کھڈے کھودے گئے۔ دھکے کی حکومت بھی نہیں چلتی اور دھکے کی میٹرو بھی نہیں چلتی۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ قدم اب عوام کے بڑھیں گے، آٹا، چینی، بجلی، گیس، چوری کرنے والوں کے خلاف عوام کے قدم بڑھیں گے تو ان ظالم حکمرانوں سے نجات ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ نوازشریف کے دور میں 14000 میگاواٹ بجلی بنی، مہنگائی کم ہوئی، چینی 52 روپے آٹا 35 روپے کلو تھی۔ عمران صاحب کے دور میں آٹا 90 روپے، چینی 120 روپے کلو عوام خریدنے پر مجبور ہیں۔ عمران صاحب کے دور میں ایک میگاواٹ نئی بجلی نہیں بنی۔ ملک میں ایک نئی اینٹ نہیں لگ سکی۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ عوام پر ووٹ چور مسلط کردئیے گئے ہیں جنہوں نے قوم کا مستقبل خطرات سے دوچار کردیا اور اسے گروی رکھ دیا ہے۔ خمیازہ پاکستان کے عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ ترجمان مسلم لیگ (ن) نے کہاکہ شہبازشریف پر الزام وہ لگاتے ہیں جو لاہور سے کچرا اور گند اٹھانے کی بھی اہلیت نہیں رکھتے۔ نوازشریف، شہبازشریف، حمزہ شہباز، مریم نوازشریف اور ان کے پورے خاندان، شاہد خاقان عباسی، خواجہ سعد رفیق، خواجہ سلمان رفیق، رانا ثناءاللہ سمیت مسلم لیگ (ن) کے ہر ہر رہنما نے ایک ایک پائی کا حساب دیا۔ خواجہ آصف کو اس لئے جیل میں بند کیا کیونکہ اس نے ملک سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لئے دن رات کام کیا۔ انہوں نے کہاکہ عوام کے خزانے کو ایمانداری سے اور امانت سمجھ کر استعمال کیا تو کھربوں کے منصوبے لگ گئے۔ میٹروز، یونیورسٹیاں، کالج، ہسپتال، ڈی ایچ کیوز اور بی ایچ کیوز بن گئے۔ عمران صاحب نے 14000 ارب قرض لے لیا لیکن ایک نئی اینٹ ملک میں نہیں لگائی۔ انہوں نے کہاکہ فارن فنڈنگ کیس میں عمران صاحب کی چوری کا حساب لینے مریم نوازشریف کی قیادت میں الیکشن کمشن جائیں گے۔ عوام کا الیکشن کمشن کو پیغام ہے کہ چوروں نے اعتراف جرم کرلیا، اب عوام انیس جنوری کو فیصلہ لینے آرہے ہیں۔ بھارت، اسرائیل کی فارن فنڈنگ ہے جس کی وجہ سے کشمیر کا سودا ہوگیا، معیشت تباہ ہوگئی، دہشت گردی واپس لوٹ رہی ہے، آٹا، چینی، دوائی، بجلی، گیس چوری کرلو۔ ملک کو اتنا مفلوج کردو کیونکہ فارن فنڈنگ ہوئی ہے۔ راولپنڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ لاہور میں گدھا گاڑی اور بیل گاڑی سے کچرا اٹھایاجارہا ہے۔ نالائقی نااہلی اور چوری حد سے گزر جائے تو عمران صاحب ہر نالائق نااہل اور چور آدمی کی تعریف کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں چینی کے ذخائر صرف تین دن کے رہ گئے ہیں۔ محمد نوازشریف اور شہبازشریف کی قیادت میں صرف پاکستان مسلم لیگ (ن) ایسی جماعت ہے جو ملکی ترقی کو واپس لاسکتی ہے، قومی معاشی ترقی کی شرح چھ فیصد پر لے کر آئے گی۔ ایک دن پہلے تک بجلی موجود تھی اور ایک دن بعد بجلی کا بریک ڈاون ہوجاتا ہے تو نوازشریف ذمہ دار ہوجاتا ہے۔ یہ دراصل پی آئی ڈی میں بیٹھ کر ڈگڈگی بجانے والوں کے جھوٹ ہیں جنہیں اس کام کے سوا اور کچھ نہیں آتا۔ پاکستان کی عوام پی ڈی ایم کی قیادت میں الیکشن کمشن جارہی ہے۔ الیکشن کمشن سے فارن فنڈنگ کیس میں تحریری فیصلہ لے کر آئے گی۔ عوام لانگ مارچ سے اسلام آباد جائیں گے اور نالائق، نااہل، چور سلیکٹڈ سے استعفی لے کر آئے گی۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ ترقی اور خوش حالی کے دن واپس آنے والے ہیں، سلیکٹڈ نالائق چوروں کے جانے کے دن قریب ہیں۔ عوام، بے روزگاروں، طالب علموں کے لئے خوش خبری کے دن قریب ہیں۔ نیب خود کمشن زدہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ تاجر، وکلائ، ڈاکٹرز، نرسز، کسان، طالب علم، مائیں، بہنیں، بیٹیاں، ہر شعبے کے عوام گھروں سے باہر نکلیں اور 19 جنوری کو الیکشن کمشن آئیں۔ انہوں نے کہاکہ اتنے نااہل نالائق اور چور ہیں کہ انہیں حکومت میں آنے کے لئے بھی نوازشریف شہبازشریف کو جیل میں بند کرنا پڑتا ہے اور حکومت چلانے کے لئے بھی نوازشریف شہبازشریف پر الزامات لگانے پڑے ہیں۔ سلیکٹڈ کو پتہ ہونا چاہئے کہ پاکستان کے عوام کیا چاہتے ہیں۔ پاکستان کے عوام حقوق واپس چاہتی ہے، روٹی ، آٹا ، چینی دوائی کی مہنگائی کا خاتمہ چاہتی ہے۔ سلیکٹرز ساتھ چھوڑ دیں تو ایک گھنٹہ بھی اس کرسی پر قابض نہیں رہ سکتا۔ انہوں نے اپیل کی عوام انیس جنوری کو الیکشن کمشن آئیں۔ انیس جنوری کو پہلی قسط ہے سلیکٹڈ کے خلاف۔ پہلے کہتے تھے کہ احتجاج کی اجازت ہے لیکن عوام کا جوش وخروش دیکھ کر اب سلیکٹڈ کہتے ہیں کہ کھلی چھوٹ نہیں ہے۔ ابھی تو ہم گھروں سے نہیں نکلے تو ان کی گھبراہٹ کا یہ حال ہے۔ طاہرہ اورنگزیب صاحبہ کے گھر سے تاریخی جلوس نکلے گا۔ سلیکٹڈ کا حکومت کا شیرازہ بکھر چکا ہے، ان کے رونے سے اندازہ ہورہا ہے۔ انشاءاللہ پوری کی پوری پی ٹی آئی گھر جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم کا اٹھارہ جنوری کو اجلاس ہوگا۔