پی ڈی ایم کے 19 جنوری کو الیکشن کمشن کے باہر مظاہرے کی تیاریوں کو آج حتمی شکل دینے کے لئے اجلاس طلب

پی ڈی ایم کے 19 جنوری کو الیکشن کمشن کے باہر مظاہرے کی تیاریوں کو آج حتمی شکل دینے کے لئے اجلاس طلب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راولپنڈی اور اسلام آباد ڈویژنز کے اہم اجلاس آج الگ الگ منعقد ہوں گے

راولپنڈی ڈویژن کا اجلاس آج بارہ بجے اڑھائی بجے ترنول میں ٹوٹل پمپ پر منعقد ہوگا

اسلام آباد ڈویژن کا اجلاس شام پانچ بجے اسلام آباد میں خداداد ہائٹس ای الیون چک شہزاد میں انجم عقیل خان کے دفتر میں ہوگا

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ اجلاسوں کی صدارت کریں گے

اجلاسوں میں سینیٹر پرویز رشید اور پارٹی کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب بھی شرکت کریں گے

راولپنڈی ڈویژن کے صدر ملک ابرار، اور پنڈی سٹی کے صدر سردار نسیم پارٹی کے دیگر عہدیداران قائدین، ٹکٹ ہولڈرز، بلدیاتی نمائندے اور کارکنان شریک ہوں گے

اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس میں طارق فضل چودھری اور انجم عقیل خان ، پارٹی کے ٹکٹ ہولڈرز ،دیگر قائدین اور کارکنان شرکت کریں گے