پاکستان مسلم لیگ (ن) 19 جنوری کو الیکشن کمشن کے باہر پی ڈی ایم احتجاج میں بھرپور حصہ لے گی
طاہرہ اورنگزیب کی رہائش گاہ پر مسلم لیگ (ن) سٹی کی تنظیم اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز کا اہم تنظیمی اجلاس میں احتجاج میں شرکت کی حکمت عملی طے کرلی
فارن فنڈنگ کیس میں چھ سال سے التواءکے خلاف اور مقدمے کے جلد فیصلے کے لئے پی ڈی ایم احتجاج کرے گی
اجلاس میں پی ڈی ایم کے الیکشن کمشن کے سامنے احتجاج میں پارٹی کی شرکت کے امور پر مشاورت کی گئی، مختلف ذمہ داریاں سونپی گئیں