پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نوازشریف کا ایم پی اے منیرہ یامین ستی کی وفات پررنج وغم اور افسوس کا اظہار
ہماری محترم بہن منیرہ یامین ستی کی رحلت پر نہایت دکھ اور افسوس ہوا ہے
ان کی ملک وقوم، جمہوریت اور پارٹی کے لئے خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی
ان کی کمی ہمیں ہر موقع پر محسوس ہوتی رہے گی، پارٹی کے لئے ان کی وفات ایک بڑا نقصان ہے
اللہ تعالی مرحومہ کی مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلی مقام عطافرمائے اور اہل خانہ کو صبرجمیل دے۔ آمین۔