پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی۔ڈی۔ایم) کے سربراہی اجلاس میں اہم فیصلے
پی ڈی ایم سربراہی اجلاس نے گلگت بلتستان انتخابی نتائج کو مکمل طورپر مسترد کردیا اور اسے سیاسی انجینئرنگ کا نیا شاہکار قرار دیا
گلگت بلتستان میں 2018 کے انتخابی ڈرامے کا’ ری۔پلے‘ کیاگیا
پاکستان کے عوام سے آزادانہ، غیرجانبدارانہ اور منصفانہ انتخابات کا حق چھین لیاگیا ہے :پی ڈی ایم اجلاس
گلگت بلتستان میں ریاستی مشینری اور اداروں کا بے دریغ استعمال ، سپریم کورٹ پاکستان کے فیصلے کو پارہ پارہ کیاگیا
گلگت بلتستان کے جعلی انتخابات نے پی ڈی ایم کے بیانیہ پر مہر تصدیق ثبت کردی ہے
سلیکٹڈ حکومت کو گھربھجوانے تک پی ڈی ایم کی عوامی احتجاج کی تحریک جاری رہے گی
پی ڈی ایم اپوزیشن کے خلاف ایف آئی اے اورمحکمہ اینٹی کرپشن کے ذریعے جھوٹے مقدمات قائم کرنے اور انتقامی کارروائیوں کی شدید مذمت کرتا ہے
اپوزیشن کے خلاف جھوٹے مقدمات کے اندراج سے جعلی حکومت کے خلاف تحریک کی رفتار مزید تیز ہوگی : پی ڈی ایم سربراہ اجلاس
پی ڈی ایم سربراہی اجلاس نے حکومت کی جلسے جلوسوں،ریلیوں پر پابندی مستر د کردی
یہ پابندی گلگت بلتستان انتخابات کے بعد لگائی گئی، پورا ملک کھلا ہوا ہے: پی ڈی ایم سربراہ اجلاس
پی ڈی ایم کے خوف سے یہ پابندی لگائی گئی ہے، پرسوں تک حکومت خود ہی جلسے کررہے تھے: پی ڈی ایم سربراہ اجلاس
پی ڈی ایم فارن فنڈنگ کیس کے التوا پر شدید تشویش کا اظہار کرتا ہے: پی ڈی ایم سربراہ اجلاس
عمران احمد نیازی اور ان کی جماعت کو حکومتی سرپرستی میں مسلسل تحفظ فراہم کیاجارہا ہے: پی ڈی ایم سربراہ اجلاس
فارن فنڈنگ کیس کا فی الفور فیصلہ کیاجائے: پی ڈی ایم سربراہ اجلاس کا مطالبہ
وزیراعظم کے شوگر مافیا کو400 ارب کا فائدہ پہنچانے، چوری پکڑنے والے افسر کو ملازمت سے فارغ کرنے کی اطلاعات کی شدید مذمت کرتے ہیں: پی ڈی ایم سربراہ اجلاس
سابق چئیرمین ایف بی آر کا اعتراف وزیراعظم کے خلاف چارج شیٹ تصور کرتے ہیں: پی ڈی ایم سربراہ اجلاس
سابق چئیرمین ایف بی آر نے کہاکہ جب بھی ٹیکس چوروں کی نشاندہی کرکے کارروائی کی اجازت مانگی، وزیراعظم نے کہاکہ چھوڑ، وہ ہمیں پیسے دیتا ہے: پی ڈی ایم سربراہ اجلاس
پی ڈی ایم ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کی شدید مذمت کرتا ہے: پی ڈی ایم سربراہ اجلاس
مہنگائی کا طوفان حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں کا نتیجہ ہے اور یہ بات ثابت ہوچکی ہے: پی ڈی ایم سربراہ اجلاس
عمران احمد نیازی حکومت معیشت چلانے کی صلاحیت سے محروم ہے: پی ڈی ایم سربراہ اجلاس
معیشت کی تباہی، بدترین مہنگائی، بے روزگاری کی ستائی عوام کے ساتھ ہیں، ظالم حکومت کو گھر بھیجنے کا حتمی مقصد حاصل کریں گے: پی ڈی ایم سربراہ اجلاس کا عزم
ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی اور عوام کی منتخب حکومت کی تشکیل تک پی ڈی ایم کی عوامی جدوجہد پوری قوت سے جاری رہے گی: پی ڈی ایم سربراہ اجلاس
پی ڈی ایم سربراہ اجلاس کی حکومت کی طرف سے مسئلہ جموں وکشمیر پر سفارتی ناکامیوں کی شدید مذمت
جموں وکشمیر اور سفارتی ذمہ داریوں سے متعلق پارلیمنٹ کی قرارداد پر عمل درآمد یقینی بنایاجائے: پی ڈی ایم سربراہی اجلاس کامطالبہ
پی ڈی ایم سربراہی اجلاس کا ملک میں بگڑتی ہوئی امن وامان کی صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار
حکومت نے ملک کی سکیورٹی ایجنسیز کو اپوزیشن کے خلاف انتقامی کارروائیوں اور انتخابات چوری کرنے کے ٹاسک پر لگا رکھا ہے: پی ڈی ایم سربراہ اجلاس
حکومت کے اس اقدام کی وجہ سے دہشت گردی دوبارہ سراٹھا رہی ہے: پی ڈی ایم سربراہ اجلاس
چارٹر آف پاکستان کی تیاری کے لئے احسن اقبال، خرم دستگیر، شیری رحمن، رضاربانی اور کامران مرتضی پر مشتمل پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی:پی ڈی ایم سربراہ اجلاس کا فیصلہ
13 دسمبر کو لاہور جلسہ میں پی ڈی ایم قیادت میثاق پاکستان پر دستخط کرے گی: پی ڈی ایم سربراہ اجلاس کا فیصلہ
میثاق پاکستان ’اے۔پی۔سی‘ کے ڈیکلریشن کی روشنی میں تیار کیاجائے گا: پی ڈی ایم سربراہ اجلاس کا فیصلہ
میثاق پاکستان میں آئین کی بالادستی و عمل داری، سیاست سے ریاستی اداروں کا عمل دخل ختم ، عوام کے بنیادی اور معاشی حقوق کا تحفظ یقینی بنایاجائے : پی ڈی ایم سربراہ اجلاس کی کمیٹی کو ہدایت
مولانا فضل الرحمن کی زیرصدارت اجلاس میں محمد نوازشریف، بلاول بھٹو زرداری اور پروفیسر ساجد میر وڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے
پی ڈی ایم سیکریٹری جنرل شاہد خاقان عباسی، مریم نوازشریف،شیری رحمن،احسن اقبال، مریم اورنگزیب اجلاس میں شریک تھے
محمود خان اچکزئی، میاں افتخار، امیر حیدر خان ہوتی، آفتاب احمد خان شیرپاو، محسن داوڑ ، شاہ اویس نورانی اور دیگر رہنما بھی اجلاس میں شریک ہوئے