پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا بابائے قوم کی بہترویں برسی پر خراج عقیدت

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا بابائے قوم کی بہترویں برسی پر خراج عقیدت

قائداعظم شہید پاکستان ہیں، اپنی صحت اور زندگی کی پراوہ کئے بغیر دن رات ملک وقوم کے لئے خود کو وقف رکھا

محمد علی جناح برصغیر کے مسلمانوں کے ولولہ انگیز، بصیرت افروز، مخلص اور باکمال قائد تھے

اصول پسند، موقف پر ڈٹ جانے اور عہد نبھانے والے قائد نے اپنے عزم سے تاریخ کا دھارا موڑ دیا

اللہ تعالی کی بخشی ہوئی بے مثال قابلیت کے سبب انگریز اور ہندوقائدین کی ہرچالاکی ناکام ہوئی

رب کریم نے مسلمانوں کے نظریاتی ملک کے قیام کاعظیم کام محمد علی جناح اور ان کے ساتھیوں سے لیا

قائداعظم کی قربانیوں اور احسانات پر مسلمانان برصغیر ان کو خراج عقیدت اور اپنی محبتوں کے پھول پیش کرتے ہیں

ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم قائدکے فرمودات کے مطابق پاکستان اور قوم کی سمت متعین کریں

محمد نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) قائد کے مشن کو پورا کرکے رہے گی

اللہ تعالی قائداعظم محمد علی جناح کے جنت میں مقام کو بلند فرمائے ۔ آمین