سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن احسن اقبال کا مسلم لیگ ن کے 119ویں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب ۔

‏آج ہم ایک ایسی جماعت کا یومِ تاسیس منا رہے ہیں جس کی اساس صرف سیاست پر نہیں، ایک عظیم مقصد، ایک خواب، اور ایک مشن پر رکھی گئی — وہ خواب جو علامہ محمد اقبال نے دیکھا، وہ مشن جو قائداعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت میں حقیقت بنا، اور وہ جدوجہد جو آج بھی قائد نواز شریف کی قیادت میں جاری ہے: پاکستان کو مضبوط، خوشحال، باوقار اور ترقی یافتہ ریاست بنانا۔

‏آج پاکستان مسلم لیگ کا 119واں یومِ تاسیس صرف ایک سالگرہ نہیں—یہ عہد کی تجدید کا دن ہے، یہ قربانیوں کو یاد کرنے کا دن ہے

‏اور یہ مستقبل کی سمت طے کرنے کا دن ہے۔

‏پاکستان کی تاریخ جب انصاف سے لکھی جائے گی تو یہ حقیقت کبھی جھٹلائی نہیں جا سکے گی کہ:

‏•جمہوریت کی بحالی ہو

‏•معیشت کا استحکام ہو

‏•ایٹمی دھماکے ہوں

‏•موٹرویز ہوں

‏•صنعتی ترقی ہو

‏ہر موڑ پر ایک نام ابھرتا ہے — محمد نواز شریف

‏انہوں نے پاکستان کو:

‏•اندھیروں سے اجالوں کی طرف لایا

‏•تنہائی سے عزت کی طرف لایا

‏•کمزور معیشت سے ترقی کی راہ پر ڈالا

‏نواز شریف وہ لیڈر ہیں جنہوں نے کہا: “مجھے اقتدار نہیں، پاکستان کی ترقی چاہیے۔”

‏اسی لیے مسلم لیگ (ن) آج بھی کہہ سکتی ہے کہ وہ جماعت نہیں — ایک عہد ہے، وہ سیاست نہیں — قومی خدمت ہے۔

‏ہم وہ پاکستان چاہتے ہیں جہاں:

‏•مزدور کو روزگار ملے

‏•کسان کو محنت کا پورا معاوضہ ملے

‏•نوجوان کو تعلیم اور ہنر ملے

‏•خواتین کو عزت، تحفظ اور مواقع ملیں

‏•اقلیتیں خود کو برابر کا شہری محسوس کریں

‏مسلم لیگ (ن) وہ جماعت ہے جو جھوٹے نعروں کی نہیں، سچے کاموں کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔