سرتاج عزیز صاحب کی وفات پر دلی دکھ اور رنج ہے
وہ محمد نواز شریف کے قریبی اور بااعتماد ساتھی تھے
سرتاج عزیز صاحب نے تمام عمر قیادت، جماعت اور نظریہ کے ساتھ اٹوٹ وابستگی نبھائی
وہ ایک محب وطن، سچے و کھرے پاکستانی اور نہایت شریف انسان تھے
وہ اپنی ذات میں ایک ادارہ تھے
خزانہ اور معاشی محاذوں پر نہایت قابل قدر خدمات انجام دیں
فاٹا اصلاحات، معاشی، زرعی اور آبی پالیسیوں سمیت گورننس کے مختلف شعبوں میں انہوں نے خلوص اور دیانت سے ملک وقوم کی خدمت کی
ملکی معیشت کو نئی جہتوں سے متعارف کرایا جس سے معیشت کو استحکام اور عوام کو ریلیف ملا
جس شعبے کی ذمہ داری انہیں ملی، انہوں نے اخلاص و محنت کے جذبے سے اس میں قومی خدمات انجام دیں
سرتاج عزیز نے پوری عمر پاکستان کی تعمیر وترقی میں صرف کی
ان کی کمی کبھی پوری نہیں ہوسکے گی
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر دے۔ آمین