پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب کا بیان

پاکستان مسلم لیگ (ن) کاانتخابی منشور ہمیشہ کی طرح جامع، قابل عمل اور پاکستان کے مسائل کا حل ثابت ہوگا، مریم اورنگزیب

اپنی روایت کے مطابق معاشی بحالی وخود انحصاری اور مہنگائی سے عوام کو نجات دلانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، مریم اورنگزیب

منشور تیاری کے آخری مراحل میں ہے، مریم اورنگزیب

صرف وعدے نہیں کرنے اپنی روایت اور تاریخ کے مطابق وعدے، منصوبے اور ترقی کے اہداف حاصل کرنے کا پلان دیں گے، مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کا منشور تمام طبقات اور ماہرین کی تجاویز کی روشنی میں تیار کیا جا رہا ہے، مریم اورنگزیب

آئینی کی بالادستی، قانون کی حکمرانی کے لئے اصلاحات، انتظامی امور میں بہتری، گڈ گورننس پر سفارشات مرتب کی جا رہی ہیں، مریم اورنگزیب

نظام عدل کی اصلاح اولین ہدف ہے تاکہ شہریوں کے حقوق، سستے اور فوری انصاف کی فراہمی یقینی ہو

خارجہ تعلقات کا فروغ، امن کا قیام، قومی دفاع کو مزید مضبوط بنانا منشور کے اہم نکات میں شامل ہیں، مریم اورنگزیب

بیوروکریسی، سول سروسز اور امور سرکار کو شفاف، فعال اور آسان بنانے کی تجاویز مرتب کی جا رہی ہیں، مریم اورنگزیب

ایندھن، ٹرانسپورٹ کے مسائل کا حل، وفاق اور صوبوں کے درمیان وسائل کی منصفانہ تقسیم پر بھی منشور میں سفارشات شامل ہوں گی، مریم اورنگزیب

میڈیا، فلم، ٹی وی، تاریخ و ادب، ثقافت، سیاحت کے فروغ کےلئے پالیسی گائیڈ لائن منشور میں شامل ہو گی

موسمیاتی تبدیلیوں، بڑھتی آبادی پر قابو، صحت و غذا کا تحفظ منشور کے نکات میں شامل ہیں، مریم اورنگزیب

نوجوانوں کی تعلیم، وظائف اور لیپ ٹاپ کی فراہمی، ہنرمندی اور روزگار کے لئے فوری قابل عمل تجاویز تیار کی جا رہی ہیں، مریم اورنگزیب

کسانوں، محنت کشوں، مزدوروں، کمزور طبقات اور اقلیتوں کے معاشی، سماجی حقوق کے تحفظ کے لئے ٹھوس پالیسیاں منشور میں شامل ہوں گی، مریم اورنگزیب

کھیلوں کا فروغ، نئے میدانوں اور اسپورٹس کمپلیکسز کی تیاری، خصوصی افراد کے لئے اقدامات بھی منشور کا حصہ ہوں گے، مریم اورنگزیب

خواتین اور بچوں کے حقوق کے تحفظ اور فروغ کے لئے پالیسی اقدامات منشور میں شامل ہوں گے، مریم اورنگزیب

الحمدللہ، مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ وعدے پورے کئے ہیں، پھر کریں گے، مریم اورنگزیب

ہمیشہ کی طرح ایک بار پھر عوام کی زندگیوں میں آسانی لائیں گے، مریم اورنگزیب