پانچ سابق ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان
سابق ایم این اے سردار منصب ڈوگر ،فاروق رضا مانیکا اور جھنگ سے گدی نشین نظام الدین سیالوی مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے
سابق ایم پی اے آصف عباس اور میاں ماجد نوازکا بھی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان
ملاقات میں مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ، شیخ فیاض الدین، عطااللہ تارڑ، رانا ارادت حسین اور احمد رضا مانیکا بھی موجود تھے
ملاقات میں آصف سعید منہیس، سعود مجید اورعظمی بخاری بھی شریک تھے
شہبازشریف نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر سابق ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کو مبارک پیش کی
مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر خوش آمدید ، آپ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتا ہوں، شہبازشریف
آپ کے آنے سے مسلم لیگ (ن) کی عوامی خدمت کا سفر مزید تیز ہوگا، شہبازشریف
مسلم لیگ (ن) ایک گھر کی طرح ہے جس میں سب کا احترام کرتے ہیں ، شہبازشریف
الحمدللہ، مسلم لیگ (ن) نے کبھی عوام کو مایوس نہیں کیا ، شہبازشریف
انتخابات میں عوام نے کامیاب کیا تو عوام کو مہنگائی سمیت دیگر مسائل سے نجات دلائیں گے، ان شاءاللہ ، شہبازشریف
پاکستان کی معاشی خودانحصاری اور مسلم لیگ (ن) کی انتخابی کامیابی لازم وملزوم ہیں ، شہبازشریف
قائد نوازشریف کا ہر دور تعمیر، ترقی اور عوامی خوش حالی کا دور ہے ، شہبازشریف
مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کرنے والوں نے قائد نوازشریف پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کیا
نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کی ترقی مسلم لیگ (ن) کی روایت رہی ہے، پارٹی میں شامل ہونےو الے ارکان کی گفتگو
نوازشریف کی قیادت میں عوام اور ملک کی ترقی میں بھرپور کردارادا کریں گے، پارٹی میں شامل ہونےو الے ارکان کی گفتگو