تین سابق ادوارکی طرح مستقبل میں بھی معیشت کی بہتری اولین ترجیح ہوگی، نوازشریف
کرپشن اور غیرمعیاری منصوبوں میں ملوث افراد کا احتساب کریں گے
1999 سے ترقی کا سفر نہ روکا جاتا تو آج پاکستان ایشین ٹائیگر ہوتا
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف کی سیالکوٹ سے سابق ایم اے ایز، ٹکٹ ہولڈرز اور سندھ استقبالیہ کمیٹی کے چیف آرگنائزر بشیر میمن سے گفتگو
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف پیر کو پارٹی کے مرکزی سیکرٹیریٹ 180 ایچ ماڈل ٹاؤن آمد
وطن واپسی کے بعد نوازشریف کا مرکزی سیکریٹریٹ میں یہ پہلا دن تھا
نوازشریف کی مرکزی سیکریٹریٹ میں ملاقاتوں کے آغاز کے ساتھ ہی مسلم لیگ (ن) کی انتخابی مہم نئے مرحلے میں داخل ہو گئی
لاہور:(6 نومبر 2023)
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ اپنے تینوں ادوار میں ہم نے ہمیشہ معیشت کی بہتری کی بھرپور کوشش کی، 1999 سے ترقی کے سفر کو نہ روکا جاتا تو آج پاکستان ایشین ٹائیگر ہوتا۔ اللہ تعالی نے پھر موقع دیا تو معیشت کی بہتری ہماری اولین ترجیح ہوگی، کاروباری اور صنعت کار برادری کی مشاورت سے پالیسیاں بنائیں گے اور نجی شعبے کو اور بھی زیادہ مواقع دیں گے تاکہ وہ ملکی معیشت کو مضبوط بنائیں۔ وہ سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے سابق ایم پی ایز، ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے۔ قبل ازیں صوبہ سندھ سے استقبالیہ کمیٹی کے چیف آرگنائزر بشیر میمن نے بھی سابق وزیراعظم محمد نوازشریف سے ملاقات کی۔ نوازشریف نے21 اکتوبر کو مینار پاکستان پر تاریخی استقبال پر سیالکوٹ کے راہنماﺅں اور کارکنوں کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے کہاکہ ماضی کی تینوں حکومتوں میں معیشت ہمارے ایجنڈے کا بنیادی نکتہ رہا ہے۔ معیشت کے موضوع میں صنعت ، برآمدات اور مہنگائی سمیت سب کچھ ہی آجاتا ہے۔ معیشت کی بہتری مجموعی بہتری ہوتی ہے۔ اللہ تعالی نے پھر موقع دیا تو ہماری حکومت کی اولین ترجیح معیشت کی بہتری ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ عوام کی خدمت سے بڑی خوشی کسی اور چیز سے نہیں ملتی۔ تمام بڑے بڑے منصوبے ہمارے دور میں ہی لگے ہیں، الحمدللہ۔ 20 بیس سال پرانے منصوبے بھی ہمارے ادوار میں مکمل ہوئے۔ 1975 سے جاری لواری ٹنل کا منصوبہ50 ارب روپے سے ہم نے اپنے دور میں مکمل کیا۔ کھربوں روپے لگنے کے باوجود کھٹائی میں پڑے نیلم جہلممنصوبے کو ہم نے مکمل کرایا۔ انہوں نے کہاکہ میں گزشتہ دنوں اسلام آباد ہائی کورٹ کی عمارت گیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کی عمارت جس نے بنائی، بے دردی سے اور ناقص بنائی ہے۔ اللہ تعالی نے ذمہ داری دی تو منصوبوں کے ساتھ بے دردی کرنے والوں سے حساب لیں گے۔ نوازشریف نے کہاکہ سندھ میں کوئلے کا ذکر سالوں سے ہورہا تھا، پہلی مرتبہ اپنے کوئلے کی بنیاد پر منصوبہ ہم نے لگایا۔ سندھ میں مزید پلانٹ لگا کر درآمدی ایندھن سے نجات مل سکتی تھی، قرض میں کمی آسکتی تھی۔ اللہ تعالی نے ہمیں بہت کچھ دے رکھا ہے، اسے استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔ سیالکوٹ موٹروے کا بھی برا حال ہے، ہر کوئی کہتا ہے کہ معیار بہت خراب ہے۔ ہم نے یورپ سے بھی بہتر معیار کی موٹرویز بنائیں۔ ناقص منصوبے اوران میں کرپشن ملک کے ساتھ ظلم ہے۔ انہوں نے کہاکہ سیالکوٹ پاکستان کی برآمدات میں بہت اہم حصہ رکھتا ہے۔ تین چار گنا کم ہے، تین چار سو گنا برآمدات میں اضافے پر کام کرنا ہوگا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) ک قائد نے کہا کہ 1999 سے شروع ہونے والی رفتار جاری رہتی تو آج ہم ایشیاءمیں سب سے آگے ہوتے۔ ہم نے چار سال ڈالر کو ہلنے نہیں دیا، 104 روپے پر ڈالر کو روکا۔ آئی ایم ایف نے خود کہا کہ پاکستان بہت جلد پا?ں پر کھڑا ہوجائے گا۔ آئی ایم ایف نے خود کہا تھا کہ اب پاکستان کو ہماری ضرورت نہیں ہوگی۔ ہم نے تو آئی ایم ایف کو خداحافظ کہہ دیا تھا۔ قبل ازیں پارٹی کی استقبالیہ کمیٹی سندھ کے چیف آرگنائزر سندھ بشیر میمن سے ملاقات میں پارٹی قائد نے 21 اکتوبر کو مینار پاکستان پر صوبہ سندھ سے کارکنوں اور رہنماو¿ں کی بھرپور شرکت کو سراہا۔ اس موقع پر نوازشریف نے 21 اکتوبر کو لاہور آنے والے اقلیتی ونگ کے کارکن کرامت مسیح کے انتقال پر تعزیت کی۔ انہوں نے پارٹی کے مرحوم کارکن کرامت مسیح کے اہل خانہ سے بھی ہمدردی کا اظہار کیا۔ نوازشریف نے کہاکہ کارکنوں کے تاریخی جذبے اور قربانیوں کو کبھی نہیں بھلا سکتا۔بشیر میمن نے کہاکہ مینار پاکستان پر تاریخی جلسہ کارکنوں کے جذبے کا اعلان تھا۔ نوازشریف نے بشیر میمن کو مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر گرمجوش مبارک بھی دیتے ہوئے کہاکہ آپ کے آنے سے صوبہ سندھ میں پارٹی مزید مضبوط اور فعال ہوگی۔ پارٹی صدر شہباز شریف نے بھی صوبہ سندھ تنظیم کی کارکردگی اور جذبے کو سراہا۔ اس موقع پر پارٹی صدر شہبازشریف نے کہاکہ بشیر میمن کے آنے سے پارٹی سرگرمیوں میں ایک نیا جذبہ پیدا ہوا ہے۔ ملاقات میں صوبہ سندھ میں تنظیمی امور اور مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر بھی بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر پارٹی صدر شہبازشریف، مریم نوازشریف، اسحاق ڈار، ایازصادق، مرکزی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب اور دیگر راہنما بھی موجود تھے۔ دریں اثناءپاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف پیر کو پارٹی کے مرکزی سیکرٹیریٹ 180 ایچ ماڈل ٹاو¿ن آئے۔ وطن واپسی کے بعد نوازشریف کا مرکزی سیکریٹریٹ میں یہ پہلا دن تھا ۔نوازشریف کی مرکزی سیکریٹریٹ میں ملاقاتوں کے آغاز کے ساتھ ہی مسلم لیگ (ن) کی انتخابی مہم نئے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے ۔ مرکزی سیکرٹیریٹ آمد پر پارٹی صدر شہباز شریف نے دیگر راہنماؤں کے ہمراہ محمد نواز شریف کا استقبال کیا۔ محمد نواز شریف سے پارٹی کے مرکزی رہنماؤں کی ملاقات کی۔ پارٹی صدر شہباز شریف نے قائد نواز شریف کو مرکزی سیکریٹیریٹ آمد پر مبارک پیش کی۔ ملاقات کرنے والوں میں خواجہ محمد آصف، سیکریٹری جنرل احسن اقبال، چئیرمن الیکشن سیل سینیٹر اسحاق ڈار اور مرکزی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب بھی شامل تھیں۔ اجلاس میں ملکی صورتحال اور پارٹی کی مستقبل کی سیاسی سرگرمیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
٭٭٭٭٭