لاہور: 6 نومبر
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کی پارٹی کے مرکزی سیکرٹیریٹ 180 ایچ ماڈل ٹاؤن آمد
وطن واپسی کے بعد نوازشریف کا مرکزی سیکریٹریٹ میں یہ پہلا دن تھا
نوازشریف کی مرکزی سیکریٹریٹ میں ملاقاتوں کے آغاز کے ساتھ ہی مسلم لیگ (ن) کی انتخابی مہم نئے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے
مرکزی سیکرٹیریٹ آمد پر پارٹی صدر شہباز شریف نے دیگر راہنماؤں کے ہمراہ محمد نواز شریف کا استقبال کیا
محمد نواز شریف سے پارٹی کے مرکزی رہنماؤں کی ملاقات
پارٹی صدر شہباز شریف نے قائد نواز شریف کو مرکزی سیکریٹیریٹ آمد پر مبارک پیش کی
ملاقات کرنے والوں میں خواجہ محمد آصف، سیکریٹری جنرل احسن اقبال، چئیرمن الیکشن سیل سینیٹر اسحاق ڈار اور مرکزی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب بھی شامل
اجلاس میں ملکی صورتحال اور پارٹی کی مستقبل کی سیاسی سرگرمیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا