پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 4 نومبر ہفتے کو ہوگا
قائد محمد نوازشریف کی زیرصدارت جنرل کونسل کا اجلاس رائیونڈ میں منعقد ہو گا
پارٹی صدر شہباز شریف اور مرکزی قائدین اجلاس میں شرکت کریں گے
پارٹی صدر شہباز شریف نے جنرل کونسل کے اجلاس کے لئے ہدایات جاری کر دیں
قائد نوازشریف کی وطن واپسی کے بعد پارٹی کی جنرل کونسل کا یہ پہلا اجلاس ہے
جنرل کونسل کا اجلاس فلسطینیوں کے ساتھ یک جہتی کے طور پر منعقد ہوگا
پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پارٹی الیکشن سیل، پارلیمانی بورڈز بھی تشکیل دے دئیے ہیں الیکشن سیل اور پارلیمانی بورڈز کی تشکیل کے حوالے سے ہدایات جاری کر دی ہیں
صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے پارٹی سیکریٹری جنرل احسن اقبال کو ہدایات جاری کر دیں
عام انتخابات کے لئے پارٹی امیدواروں سے درخواستوں کی وصولی آج سے شروع ہو گئی ہے
پارٹی ٹکٹ کے لئے درخواستیں 10 نومبر تک جمع کرائی جا سکتی ہیں
پارٹی منشور کی تیاری کے لئے سینیٹر عرفان صدیقی کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی گئی ہے
سینیٹر عرفان صدیقی منشور کمیٹی کے دیگر ارکان کا اعلان کریں گے