اسرائیلی جبر واستبداد اور ظلم کے نتیجے میں دوہرا انسانی المیہ جنم لے رہا ہے
اسلامی دنیا کی قیادت عالمی برادری کے ساتھ مل کر فلسطینیوں کی نسل کشی روکے
فلسطین کربلا کا منظر پیش کر رہا ہے جہاں پانی اور خوراک بند ہے، بے گناہ بچے، خواتین اور شہری قاتلوں کے نرغے میں ہیں
بڑھتی بے حسی اور بے بسی دنیا کو سنگین نتائج کی طرف دھکیل رہی ہے
انسانیت کو بچانے میں ناکامی دنیا کے امن کی ناکامی ہو گی
ایک ایک لمحے کی تاخیر بے گناہوں کی شہادتوں کی صورت نکل رہی ہے
محصور فلسطینیوں کے لئے امدادی قافلوں کو اجازت نہ ملنا عالمی اتھارٹی اور قانون کو مذاق بنا رہا ہے
فلسطینی بچوں کے آنسوؤں نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے
مظلوموں کا لہو بہانے سے ناجائز ریاست کا وجود جائز نہیں ہو گا
جلد اس مسئلے کا حل نہ نکلا تو ناقابل تلافی نقصان ہو گا