پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر خان کا بیان

پاکستان کو توانائی کے بحران سے نکالنے میں مسلم لیگ (ن) کا ریکارڈ شاندار ہے

2013 میں قائم ہونے والی مسلم لیگ (ن) کی حکومت نےمحمد نواز شریف کی سربراہی میں پاکستان کو بجلی اور گیس کے بحران سے نکالا اور اپنے دور حکومت میں ہی بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کی

اج کی مہنگائی کا ذمہ دار وہ ججوں کا ٹولہ ہے جس نے 2017 میں محمد نواز شریف کو نا اہل کر کے پاکستان کے معاشی استحکام اور جمہوریت پر کاری ضرب لگائی

اس ٹولے کو جنرل باجوہ اور جنرل فیض کی حمایت حاصل تھی جنہوں نے ایک طویل سازش کے بعد عمران خان کو پاکستان کی عوام پر مسلط کیا

2019 میں عمران خان نے ائی ایم ایف کے ساتھ غریب دشمن اور ترقی دشمن معاہدہ کیا جس کے نتیجے میں پاکستان کی حکومت کا کرنسی پر کنٹرول عملا ختم ہو گیا اور عمران حکومت کی نااہلی کی وجہ سے بجلی کی قیمت میں مستقل اضافہ ہوتا رہا

جو گردشی قرضہ مسلم لیگ نون کے دور میں 110 ارب روپے سالانہ کے تناسب سے بڑھ رہا تھا وہ عمران خان کے دور میں 350 ارب سالانہ کے تناسب سے بڑھا- اس کا نتیجہ یہ تھا کہ 31 مارچ 2022 کو پاکستان میں بجلی کا گردشی قرضہ تاریخ کی سب سے زیادہ سطح 2467 ارب روپے تھا

محمد شہباز شریف کی قیادت میں 15 جماعتوں پر مشتمل حکومت نےگردشی قرضہ 157 ارب روپے کم کیا جو کہ 30 جون 2023 کو 2310 ارب روپے تھا

محمد شہباز شریف نے پاکستان کی بجلی کی پیداوار میں 5000 میگا واٹ کا اضافہ کیا جس کی خاص بات تھر کوئلے سے پیدا ہونے والی بجلی کے 2000 میگا واٹ کے نئے منصوبے ہیں

پاکستان کے مستقبل کے لیے پاکستانی تھر کوئلے سے بننے والی بجلی کے بڑے منصوبوں کی تکمیل انتہائی اہم اور خوش آئند ہے –

ان منصوبوں کا اغاز 2014 میں محمد نواز شریف نے کیا تھا, عمران خان کے دور میں تعطل کا شکار ہوئے اور شہباز شریف کے دور میں مکمل ہو کر پاکستان کو بجلی فراہم کرنا شروع ہو گئے

عمران خان کے اپریل 2019 میں ائی ایم ایف سے کیے گئے غریب دشمن معاہدے کی وجہ سے بجلی کی قیمت میں بار بار اضافہ ہوا

بنیادی ذمہ داری آج بھی ثاقب نثار ٹولے پر ہے جس نے پاکستان کو غیر متوازن کرنے میں گھناونا کردار ادا کیا – کچھ ججوں کے فیصلوں کی وجہ سے اورنج لائن اور پاکستان کے اہم توانائی کے منصوبے تاخیر کی نظر ہوئے

اگر 13 جماعتی اتحاد 2022 میں ایک آئینی عمل کے تحت حکومت نہ سنبھالتا تو عمران خان نے ملک کو دیوالیہ کر دینا تھا

پاکستان کے عوام انشاءاللہ محمد نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کومنتخب کریں گے

ہم ماضی کی طرح مہنگائی کم کریں گے – بجلی سستی کریں گے – سستی بجلی کے ذرائع پیدا کریں گے اور ایک بار پھر پاکستانیوں کو قیمتوں میں استحکام اور باعزت روزگار فراہم کریں گے جس کے ذریعے وہ اپنے خاندانوں کا پیٹ پال سکیں <><><>