یہ ایک مشکل، صبر آزما اور اعصاب شکن ریسکیو آپریشن تھا جس میں کئی طرح کی دقتیں حائل تھیں لیکن جس پیشہ ورانہ مہارت اور جذبے سے تمام کوشش ہوئی، وہ ایک قابل فخر اور قابل رشک مثال ہے۔ ریسکیو آپریشن کی کامیابی پر قوم اور پھنسے افراد کے اہل خانہ اللہ تعالیٰ کا شکر بجالاتے ہیں۔
مقامی آبادی نے انتظامیہ کی جس طرح مدد کی، وہ اخوت، بھائی چارے، اتحاد اور انسانیت کے لئے تڑپ کی اعلی مثال ہے جس پر مقامی لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ عطاء اللہ، نیاز محمد اور اسامہ کو نویں جماعت میں کامیاب ہونے کی بھی خصوصی مبارک ہو۔ اللہ تعالیٰ نے انہیں نئی زندگی کے ساتھ تعلیم کے ایک اور درجے میں کامیابی عطاء فرمائی۔
یہ واقعہ سبق بھی ہے کہ خیبرپختونخوا خاص طور پر ایسے علاقوں میں بچوں کی تعلیم اور انفراسٹرکچر کی ترقی پر فوری توجہ دی جائے۔ متعلقہ علاقوں میں چئیر لفٹس کی ہنگامی طور معائنہ اور مرمت کرائی جائے۔اللہ تعالیٰ سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے، آمین۔ سب کی خیر ہو