وزیراعظم شہبازشریف کا امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے ژوب، بلوچستان میں قافلے کے قریب خود کش دھماکے کی شدید مذمت
اللہ کا شکر ہے کہ سراج الحق محفوظ رہے، ان سے یک جہتی کا اظہار کرتے ہیں
وزیراعظم نے وزیر اعلی بلوچستان سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی
وزیراعظم کا جاں بحق شخص کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی اور افسوس
وزیراعظم کا زخمیوں سے ہمدردی کا اظہار اور جلد صحت یابی کی دعا
دہشت گرد تمام پاکستانیوں کے دشمن ہیں، پوری قوم دہشت گردوں کے خلاف متحد اور یک جان ہے
چار سال کا قیمتی وقت ضائع نہ کیا جاتا تو دہشت گردی واپس نہ آتی
2018 میں جو دہشت گردی ختم ہوگئی تھی، وہ آج پھر پاکستان کو لہو لہو کر رہی ہے
دہشت گردی میں اضافہ گزشتہ چار سال کی غلط پالیسیوں کا خمیازہ ہے جسے قوم بھگت رہی ہے
دہشت گردی کا خاتمہ اولین قومی ایجنڈا اور ترجیح ہے جسے پورا کیا جائے گا
وزیراعظم کا جاں بحق کی مغفرت اور اہل خانہ کے لئے اہل خانہ کی دعا