وزیراعظم شہباز شریف کے طلب کردہ ہنگامی اجلاس سے کراچی کے شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ
وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں کراچی میں رمضان المبارک کے دوران گیس کے دباؤ میں کمی، تعطل اور لوڈ شیڈنگ پر تفصیلی بریفنگ
وزیراعظم کی سحر و افطار میں شہریوں کو گیس کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت
ماہ صیام کے دوران گیس فراہمی کے حوالے سے جامع حکمت عملی اپنانی چاہیے تھی، وزیراعظم حکام پر برس پڑے
وزیراعظم نے گزشتہ روز پارلیمنٹ میں کراچی میں گیس فراہمی کی شکایات کا سخت نوٹس لیا تھا
وزیراعظم کے گزشتہ روز کے احکامات پر ہنگامی عمل درآمد کیاگیا
جمعرات کو منعقدہ اجلاس میں وزیراعظم کو بتایا گیا کہ کراچی میں گیس تعطل کا مسئلہ حل کر لیا گیا ہے
وزیر اعظم کی گیس فراہمی کے عمل کی مسلسل نگرانی کرنے اور کوئی کوتاہی نہ برتنے کی سخت ہدایت