پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ترجمانوں کے اجلاس میں اہم فیصلے
نوازشریف کے خلاف غیر منصفانہ اور انتقامی فیصلے اور گواہیاں عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ
عمران خان اور سہولت کاروں کے بارے میں تمام حقائق عوام کے سامنے لانے کی حکمت عملی تیار کرلی گئی
سہولت کاروں اور ان کے آلہ کار عمران خان کی کرپشن، بدعنوانیوں اور لوٹ مار کے حقائق لگی لپٹی رکھے بغیر سامنے لائیں ، اجلاس میں اتفاق
کسی رو عایت کے بغیر سچ قوم کو بتایا جائے، کرداروں اور ان کے کرتوت سامنے لائے جائیں، اجلاس میں اتفاق
عمران خان پاکستان کا ماضی بن چکا ہے، مریم نواز
اب پاکستان کے مستقبل کے بارے میں سوچنا ہے، مریم نواز
اجلاس میں پارٹی موقف اور اس کے بیان کا جائزہ لیا گیا
اجلاس میں پارٹی پالیسیوں کے حوالے سے حقائق عوام تک پہنچانے پر غور کیا گیا
گزشتہ چار سال میں کیسے ملک تباہ ہوا، عوام کو بتایا جائے، مسلم لیگ (ن) پارٹی ترجمانوں کا اجلاس
جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس مندوخیل کا آج کا فیصلہ بینچ فکسنگ کے بارے میں ہمارے بیانیے کی جیت ہے، مریم نواز
بینچ سازی منصفانہ نہیں تو فیصلہ کیسے منصفانہ متصور ہوگا؟