وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس آج دوپہر بارہ بجے ہوگا
وزیراعظم پارٹی ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سے سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں سے متعلق جائزہ لیں گے
سیلاب متاثرین کے ریسکیو، ریلیف اور بحالی کے اقدامات، شکایات اور دادرسی بہتر بنانے پر مشاورت ہو گی
وزیراعظم نے پارٹی ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کو سیلاب متاثرین کے کاموں میں ہاتھ بٹانے کی ہدایت کی تھی، ان پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا
وزیراعظم پارٹی ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو حلقہ وار امدادی کاموں کی نگرانی پر مامور کریں گے
اجلاس کا مقصد سیلاب متاثرین کےلئے امدادی کارروائیوں میں حلقوں کی سطح پر اشتراک عمل کو بہتر بنانا ہے