ذمہ داروں کا تعین کرکے قانون کے مطابق کارروائی کریں گے: وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب
بلین ٹری سونامی کے دعوں میں قدیم اور قیمتی درختوں کی کٹائی کیسے ہوئی، حقائق قوم کے سامنے لائیں گے: وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب
بلین ٹری سونامی ریڈیو پاکستان کے درخت کھا گئی: وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب
بلین ٹری کرپشن سونامی سے ریڈیو پاکستان کے درختوں کی کٹائی کے ثبوت برآمد ہوئے ہیں: مریم اورنگزیب
بظاہر یہ لگتا ہے کہ ساری کارروائی مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بغیر عمل میں آئی
وزیر اطلاعات نے متعلقہ حکام سے فوری طور پر معاملے کی رپورٹ طلب کرلی
وفاقی سیکرٹری وزارت کو قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس کی مکمل کارروائی کے منٹس اور ریڈیو پاکستان کی تحقیقاتی رپورٹ پیش کرنے کا حکم
وفاق اور پنجاب کی ماحولیاتی تحفظ کی ایجنسیوں اور راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کو بھی اعتماد میں نہیں لیا گیا
درختوں کی اقسام، ان کی عمروں، ان کی مارکیٹ قیمتوں کے تعین کے لئے ماہرین کی مدد نہیں لی گئی
آم، شیشم، شہتوت، ریٹھا اور شاہ بلوط سمیت 600 سے زائد درختوں کی کٹائی سنگین معاملہ ہے، ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی