سپیکر کے ناموس رسالت (ص) کے معاملے پر قومی اسمبلی میں بحث کرانے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں
قومی اسمبلی عوام کے جذبات واحساسات کی ترجمانی کرے گی
ناموس رسالت مآب (ص) کے لئے پوری امت مسلمہ متحد ہے، پورا پاکستان اس مسلئے پر ایک آواز ہے
امت مسلمہ کو مل کر گستاخوں اور بدزبانوں کے خلاف اقدامات کرنے ہوں گے
عالمی برداری اور خاص کر اقوام متحدہ بین المذاھب ہم آہنگی اور مقدس ہستیوں کے احترام پر متفقہ حکمت عملی اختیار کرے
حرمت رسول (ص) پر جان بھی قربان ہے، یہ ہمارے ایمان کا حصہ ہے