وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے وزیراعظم شہباز شریف کے خیبر پختونخوا کے عوام سے سستے آٹے کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے کی تفصیلات جاری کر دیں

خیبرپختونخوا میں ‘شہباز سپیڈ’ سے سستے آٹے کی عوام کو فراہمی شروع کر دی گئی

وزیراعظم شہباز شریف کے حکم پر خیبرپختونخوا میں 40 روپے فی کلو آٹے کی فراہمی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے

خیبرپختونخوا کے عوام کو سستے آٹے کی فراہمی کے وعدے کی تکمیل کے لئے 100 موبائل سٹورز نے کام شروع کر دیا

عوام کو سستے آٹے کی فراہمی کے لئے صوبہ خیبر پختونخوا کو ایبٹ آباد اور پشاور زونز میں تقسیم کیا گیا ہے

سستے آٹے کی فراہمی کا منظم سلسلہ بتدریج پورے خیبرپختونخوا میں پھیلایا جائے گا

ایبٹ آباد اور پشاور زون میں 50 ہزار سے زیادہ آٹے کے تھیلے فروخت کئے گئے

ایبٹ آباد اور پشاور زونز میں الگ الگ موبائل سٹورز کے ذریعے سستا آٹا فراہم کیا جا رہا ہے

ایبٹ آباد میں دو روز کے دوران 22 ہزار 70 سستے آٹے کے تھیلے فروخت کئے گئے

پشاور زون میں دو روز میں 23 ہزار 400 سے زائد سستے آٹے کے تھیلے عوام کو فروخت کئے گئے

صوبہ خیبرپختونخوا کے عوام کو 40 روپے کلو آٹے کی فراہمی کے لئے 13 جون تک موبائل سٹورز کی تعداد بڑھا کر 200 کر دی جائے گی

9 جون تک صوبہ خیبرپختونخوا میں آٹے کی فروخت کے عارضی سیل پوائنٹس بھی کام شروع کر دیں گے

17 جون تک خیبر پختونخوا میں ان عارضی سیل پوائنٹس کی تعداد بڑھا کر 500 کر دی جائے گی

خیبرپختونخوا میں سستے آٹے کی فروخت کے 993 مقامات کی مجموعی تعداد 2000 سے زائد کی جائے گی

وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے غیور عوام سے اپنا وعدہ پورا کر دکھایا ہے

خیبرپختونخوا کے بہادر عوام کی زندگیوں میں آسانی لانے اور 8 سال سے ان کے صوبے میں رکے ترقی کے عمل کو آگے بڑھائیں گے، ان شاءاللہ