لاہور پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری کا گھر بارود خانہ نکلا
سیاست کے لبادے میں دہشت گردی کی سازش برداشت نہیں کریں گے
یہ ثبوت ہے کہ عمران نیازی سیاست نہیں کررہا، دہشت گردی پر اتر آیا ہے
بے گناہ پولیس جوان کمال احمد کے سینے میں لگی گولی کہاں سے آئی، قوم نے دیکھ لیا ہے
ثابت ہوگیا ہے کہ یہ پُرامن سیاسی کاررواں نہیں بلکہ مسلح لشکر کشی ہے
اس برآمدگی، پنجاب پولیس کے جوان کی شہادت کے بعد عمران نیازی پر اعتبار نہیں کرسکتے
عمران نیازی سے کہتا ہوں کہ خونی انقلاب منسوخ کردے، آئین، قانون اور امن کا راستہ اپنائے
عمران نیازی خیبرپختونخوا حکومت کے سرکاری وسائل اور سرکاری مشینری کو اپنے فساد کے لئے استعمال نہ کرے
معیشت کی بنیادوں میں بارود بھرنے والوں کو معاشرے کا امن تباہ نہیں کرنے دیں گے
آئین اور قانون پر سختی سے عمل ہوگا، قانون صرف اسے پکڑے گا جو قانون ہاتھ میں لے گا
عوام کے جان ومال کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے
پونے چار سال قوم کو وعدوں کے ٹرک کی بتی کے پیچھے لگانے والے اب بتی چوک کی آوازیں لگارہے ہیں