چین اور پاکستان دو بھائیوں کے نام ہیں
آج وہ مبارک دن ہے جب دونوں ممالک نے دوستی کے پودے کا بیج بویا تھا جو 70 سال میں ایک توانا اور پھل دار شجر سایہ دار بن چکا ہے
21 مئی 1950 سے 2018 تک دونوں ممالک کی قیادت اور عوام نے دوستی کے اس سدا بہار شجر کو پروان چڑھایا
میں چین اور پاکستان کے اول تا آخر تمام قائدین اور راہنماؤں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے اس بے مثال دوستی کو کوآپریٹو سٹرٹیجک پارٹنر شپ اور آئرن برادرز کے رشتے میں ڈھالا
وقت کی کوئی آندھی، عالمی حالات کا کوئی طوفان اور حسد کی کوئی آگ اس فولادی بندھن پر اثرانداز نہیں ہوسکی
آج ہم اپنے ان پیاروں کو بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جن کی جان پاک چین دوستی کی وجہ سے لی گئی
جامعہ کراچی کے باہر ہمارے چینی بھائیوں اور بہن کو نشانہ بنایا گیا، ہم ان سمیت پاک چین دوستی پر قربان ہونے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں، ان کے اہل خانہ سے اپنے غم کا اظہار کرتے ہیں
پختہ عہد ہے کہ ان جرائم میں ملوث دشمنوں کا خاتمہ کریں گے
سی پیک دونوں ممالک ہی نہیں خطے سے غربت مٹانے، معاشی تعاون، خطے کو جوڑنے اور پائیدار استحکام کی مظبوط بنیاد ہے
سی پیک آنے والی نسلوں کے روشن مستقبل کی علامت اور ضمانت ہے،
پختہ عزم ہے کہ آئرن برادرز کا یہ مثالی بندھن مزید بلندیوں، باہمی تعاون، اعتماد اور قربتوں کی نئی رفعتوں اور بلندیوں سے ہم کنار ہو