پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا عمران خان کے خطاب پر ردعمل

عمران صاحب آپ نے وہ سنگین جرم کیا جسے آئین پر حملہ اور آئین شکنی کہتے ہیں

آپ نے بائیس کروڑ عوام اور آئین کو یرغمال بنایا جس کی سزا آرٹیکل 6 ہے

عدالتیں اس لئے کھلیں تاکہ آئین اور قانون پر عمل ہو

عدالتیں اس لئے کھلیں کیونکہ آپ نے عدالت سے جھوٹ بولا

عدالتیں اس لئے کھلیں تاکہ آپ کو پتہ چلے کہ ملک آئین کے تحت چلے گا آپ کے حکم اور خواہش پر نہیں

عدالتیں اس لئے کھلیں کیونکہ آپ نے آئین اور پارلیمنٹ کو یرغمال بنایا ہوا تھا

عمران صاحب یہ ملک بائیس کروڑ لوگوں کی امانت ہے، وہ آپ کے غلام نہیں، اس لئے عدالتیں نصف شب کو کھلیں

دھمکیاں دینے، سوال کرنے سے زیادہ بہتر ہوگا کہ آپ قوم سے اپنے جرائم کی معافی مانگیں

ہر گزرتے دن کے ساتھ آپ کی حقیقت، کرپشن اور لوٹ مار بے نقاب ہورہی ہے اور مزید عیاں ہوگی

پونے چار سال عوام کا آٹا، چینی، گھی، دوائی، بجلی، گیس، کھاد چوری کی، عوام کا پیسہ تباہ کیا، یہ ہے آپ کا جرم

عوام مہنگائی، بجلی گیس کی لوڈ شیڈنگ سے مررہی تھی، آپ کے لیکچرز جاری تھے، یہ ہے آپ کا جرم

احتساب کے نعرے لگا کر سیاسی مخالفین اور میڈیا کوناحق جیلوں میں ڈالا، یہ ہے آپ کا جرم

ریاست مدینہ، امربالمعروف کی مقدس اصطلاحات کو اپنی کرپشن اور ناہلی چھپانے کے لئے استعمال کیا، یہ ہے آپ کا جرم

فارن فنڈنگ کی آپ کی سازش پکڑی گئی ، یہ ہے آپ کا جرم

لاکھوں ڈالر اور اربوں روپے الیکشن کمشن سے چھپائے، یہ ہے آپ کا جرم

مالم جبہ، ہیلی کاپٹر، بی آرٹی، بلین ٹری سونامی کی کرپشن آپ کے جرائم ہیں

اپنے مافیاز اور کارٹلز کے ذریعے پاکستان کے عوام کو دن رات لوٹا، یہ ہے آپ کے جرائم

عوام کا آٹا، چینی، کھاد سمگل کرائی، سستے داموں بیرون ملک بیچی اور مہنگے داموں امپورٹ کی، یہ ہے آپ کا جرم

توشہ خانے کے تحائف کو چند کروڑ کی خاطر بیچ دیا، ملک کی بدنامی کرائی، یہ ہے آپ کا جرم

اپنی سیاست کے لئے پاکستان کے قومی مفادات سے کھیلا، یہ ہے آپ کا جرم