منصوبہ وزیراعظم نواز شریف کے دور میں 2017 میں شروع ہوا تھا جسے 2018 میں مکمل ہونا تھا: ترجمان مسلم لیگ (ن)
5 سال کی تاخیر ہوئی اور منصوبے پر کام مکمل نہیں ہوا: مریم اورنگزیب
وزیراعظم شہباز شریف نے منصوبے میں تاخیر پر تحقیقات کرانے کا حکم دے دیا ہے: اورنگزیب
وزیراعظم نے غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کی ہدایت کی ہے: مریم اورنگزیب
وزیراعظم نے رمضان المبارک میں میٹرو سروس شہریوں کے لئے مفت چلانے کا حکم دیا ہے: مریم اورنگزیب
رمضان کے مقدس مہینے میں شہری مفت سفری سہولت حاصل کریں گے: مریم اورنگزیب
وزیراعظم نے اسلام آباد میٹرو کو تین راستوں سے موٹر وے سے جوڑنے کی فوری فزیبیلیٹی کی تیاری کا حکم بھی دیا: مریم اورنگزیب
وزیراعظم نے بارہ کہو، پشاور موڑ اور روات کے روٹس پر میٹرو چلانے کے لئے فوری فزیبیلیٹی تیار کرنے کی ہدایت کی ہے : مریم اورنگزیب
وزیراعظم نے اسلام آباد اور گردونواح کے شہریوں کو بہترین اور معیاری سفری سہولیات یقینی بنانے کا کہا ہے : مریم اورنگزیب
سابقہ حکمران اپنی پونے چار سال کی نالائقی نااہلی چھپانے کے لئے غیر ملکی سازش کے جھوٹ کی رٹ لگائے ہوئے ہیں : مریم اورنگزیب
ناہلی، نالائقی، سنگ دلی، کرپشن ہے جو سابقہ حکمرانوں کو غیرملکی سازش کا جھوٹ بلوا رہی ہے کیونکہ دکھانے اور بتانے کو اور کچھ نہیں: مریم اورنگزیب