وزیراعظم شہبازشریف کا بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح سے پختہ عہد

وزیراعظم شہبازشریف نے بابائے قوم کے مزار پر حاضری دی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات تحریر کئے ۔ وزیراعظم نے لکھا کہ

”ہمارے لئے ایک الگ وطن قائم کرنے کی عظیم جدوجہد پر آپ کو خراج عقیدت پیش کرنے اور آپ کے لئے اپنے بے پناہ احترام کے اظہار کے طور پر آپ کے مزار پر حاضرہوا ہوں۔ ہم آپ سے معذرت خواہ ہیں کہ ہم بحیثیت قوم اُس راہ کی پیروی نہ کرسکے جس کی آپ کو ہم سے توقع تھی، اس طرح آپ کی روح کو ہم نے مایوس کیا۔ میں آپ سے پختہ عہد کرتا ہوں کہ میں اپنی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے ملک کی خدمت کروں گا اور کوشاں رہوں گا کہ میں آپ کی توقعات پر پورا اتر سکوں۔“