وزیراعظم شہباز شریف مقررہ سرکاری دفتری اوقات سے پہلے ہی صبح 8 بجے دفتر پہنچ گئے
وزیراعظم آفس کے افسران اور عملے کی دوڑیں لگ گئیں
رمضان المبارک میں سرکاری اوقات کار کے مطابق صبح 10 بجے دفاتر کھلنے کا وقت مقرر ہے
وزیراعظم شہباز شریف نے ہفتے میں دو کے بجائے ایک تعطیل کر دی
وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری دفاتر کے اوقاتِ کار میں تبدیلی کر دی، دفتر 10 بجے کے بجائے صبح 8 بجے کام شروع کریں گے
وزیراعظم شہباز شریف نے ہفتے میں 2 سرکاری تعطیلات ختم کر دیں، سرکاری دفاتر میں اب ہفتے میں صرف ایک تعطیل ہوگی
وزیراعظم شہباز شریف کا آفس سنبھالتے ہی عوام کے ریلیف کے اعلانات پر عملدرآمد کا آغاز
وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز قومی اسمبلی میں کئے گئے اپنے اعلانات پر عملدرآمد کے احکامات جاری کر دئیے
رمضان المبارک کے دوران سستے بازاروں میں معیاری اور کم دام پر اشیاء کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم
وزیراعظم کی رمضان بازاروں کی سخت مانیٹرنگ یقینی بنانے کی ہدایت
عوام کو سستی اشیاء کی فراہمی میں غفلت برداشت نہیں کروں گا: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت
پینشنرز کی پینشن میں اضافے، کم از اکم اجرت 25 ہزار کرنے کے اعلانات پر فی الفور عمل درآمد کا حکم بھی جاری
وزیراعظم شہباز شریف کی وزیراعظم آفس کے افسران اور عملے سے ملاقات
وزیراعظم شہباز شریف سے عملے کا تعارف کرایا گیا
کمر ہمت کس لیں، عوام کی خدمت کے لئے آئے ہیں، ایک لمحہ مزید ضائع نہیں کرنا: وزیراعظم شہباز شریف
ایمان داری، شفافیت، مستعدی، انتھک محنت ہمارے راہنما اصول ہیں: وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار خیال