‎پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے معاشی دیوالیہ پن کی اطلاعات پر خطرے کی گھنٹی بجا دی

‎ملک کے معاشی طور پر دیوالیہ ہونے کی خبریں عالمی میڈیا سے آرہی ہیںجو اضطراب اور پریشانی کا باعث ہیں

‎اصل خطرہ یہ ہے کہ خدانخواستہ ملک ڈیفالٹ کرگیا تو کیا ہوگا؟

‎خبردار کرتا ہوں کہ خدانخواستہ ملک معاشی طور پر دیوالیہ ہوا تو اس کے ذمہ دار عمران نیازی ہوں گے

‎معاشی طور پر ہم تباہ ہوگئے تو کسی کو کوئی عالمی سازش کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی، اصل سازش اندر سے حکومت کرچکی ہے

‎معاشی ماہرین اور عالمی پیش گوئیاں ہورہی ہیں کہ عدم استحکام جاری رہا تو ڈالر200 روپے سے اوپر چلا جائے گا

‎ڈالر کی قیمت186 روپے سے اوپر جارہی ہے جو ملک کے لئے نیک فال نہیں

‎اس کے نتیجے میں جو خطرناک صورتحال جنم لے گی، وہ ہماری ہنگامی توجہ کی مستحق ہے

‎معاشی صورتحال کے پیش نظر آنے والے دنوں میں مہنگائی کی قیامت مزید بڑھ جائے گی

‎ملک معاشی طور پر مضبوط ہو تو ہر مشکل صورتحال، ہر سازش کا مقابلہ کرسکتا ہے

‎اصل سازش عمران نیازی نے پاکستان کی معیشت کی تباہی کی صورت میں کی ہے

‎خدانخواستہ ملک کی معاشی سلامتی خطرات سے دوچار ہوئی تو اس کا ناقابل تلافی نقصان ہوگا

‎کراچی چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے اپنے بیان کے ذریعے اس خطرے کی طرف توجہ دلائی ہے

‎اپنی اقتدار کی ہوس میں عمران نیازی اس اصل خطرے سے توجہ ہٹانے کی کوشش کررہا ہے

‎ایک ماہ میں غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 4.3 ارب ڈالریعنی 430 کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی ہے

‎عمران نیازی کے دور میں یہ افسوسناک تاریخ رقم ہوئی، تباہ کن معاشی حالات کا اندازہ لگایاجاسکتا ہے

‎عدالت عظمی کا جلد فیصلہ کرنا پاکستان کے قومی مفادات کی ضرورت ہے

‎ملک کا نظام مفلوج ہوچکا ہے، بائیس کروڑ عوام، پاکستان کی سلامتی ، بقاءاور مستقبل داﺅ پر لگا ہوا ہے

‎اس وقت اصل توجہ اس قومی بحران کے حل پر ہونی چاہئے

‎بحران جلد ازجلد ختم ہواور ملک واپس آئین کے راستے پر آئے ، سیاسی استحکام بحال ہو اور معیشت کی سانس چل سکے

‎پاکستان ہے تو ہم سب ہیں، پاکستان کے مفاد، آئین کو اولیت ملنی چاہئے

‎مارچ کے مہینے میں مہنگائی ایک بار پھر آسمان کو چھوتی رہی

‎سی پی آئی میں13 فیصد ، 51 بنیادی اشیاءکی قیمتوںکے ایس پی آئی میں 13 فیصد، ہول سیل پرائس انڈیکس میں 24 فیصد کا قیامت خیز اضافہ ہوا

‎عمران نیازی کہہ چکے ہیں کہ ٹماٹر پیاز کی قیمتیں چیک کرنے نہیں آیا

‎ ایک ہفتے میں ٹماٹر کی قیمت میں 44 فیصد اور پیاز کی قیمت میں 22 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا

‎ایک سال میں ٹماٹر کی قیمت 127 فیصد اورپیاز کی قیمت 43 فیصد بڑھی ہے

‎عوام منتظر ہیں کہ کوئی آئے اور ٹماٹر پیاز کی قیمت چیک کرے، انہیں ریلیف دلائے

‎رمضان المبارک کا مہینہ ہے اور مہنگائی عروج پر ہے

‎رمضان المبارک پر عوام کو سستی اشیاء کی فراہمی کا کوئی انتظام نہیں، کوئی سستا بازار نمائشی طور پر لگا ہے تو وہاں بھی مہنگی اشیا مل رہی ہیں

‎یوٹیلیٹی اسٹورز پر بھی عوام کو مہنگی اشیاء مل رہی ہیں

‎مارچ کے مہینے میں مہنگائی ایک بار پھر آسمان کو چھوتی رہی ، مہنگائی کے ستائے عوام مارے مارے پھر رہے ہیں ، کوئی پرسان حال نہیں

‎عمران نیازی اپنی کرسی بچانے، کرپشن بچانے اور نااہلی چھپانے کے لئے آئین توڑ کر اقتدار پر قابض ہے، اس کا ہر روز اپنے اقتدار کے لئے ہے

‎کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ 20 ارب ڈالر کی ملکی تاریخ کی بلند ترین اور خطرناک ترین سطح پر پہنچ چکا ہے ، یہ ملک کے لئے سنگین علامات ہیں

‎عمران نیازی ریکارڈ کرنٹ اکاﺅنٹ خسارے کا ذمہ دار ہے جو کنٹینر کے دور میں ہر مسئلے کی بنیادی وجہ کرنٹ اکاﺅنٹ خسارے کو دیا کرتا تھا

‎بجٹ اور مالیاتی خسارہ بھی 4600 ارب ہوچکا ہے، تجارتی خسارہ 45 ارب ڈالر کی حد پار کرچکا ہے، ہر سال عمران نیازی کی حکومت نے ریکارڈ مالیاتی خسارہ کیا

‎یہ ہیں وہ اصل وجوہات جن سے نظریں چرانے کے لئے عمران نیازی ہر روز ایک نیا جھوٹ بولتا ہے

‎کبھی عالمی سازش کا جھوٹ، کبھی ریاست مدینہ کے مقدس نام پر جھوٹ بولا گیا

‎کبھی امر بالمعروف کو عوام کے خلاف اپنے گناہ چھپانے کے لئے ڈھال بناتا ہے، کبھی احتساب کے جھوٹ بولتا ہے