‎پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا فواد چوہدری کے بیان ردعمل

عمران صاحب نے آئین شکنی کی ہے جس کی سزا سزائے موت ہے

بائیس کروڑ کا ملک عمران کی انّا نہیں بلکہ آئین پہ چلے گا

قوم کو مبارکباد عمران صاحب وزیراعظم نہیں رہے باقی آئین پہ حملے کا حساب سپریم کورٹ میں ہو جائے گا انشاءاللہ

‎عمران صاحب سمیت سب آرٹیکل 6کے مجرم ہیں، ان سب کو سزا ملنی چاہئے

‎ان سب کو عبرت کا نشان بنایا جائے تاکہ آئندہ کوئی آئین شکنی نہ کرے

‎آئین کے مجرم اسلام آباد میں دندناتے پھر رہے ہی اُن کو فوری گرفتار کیا جائے

عمران صاحب اگر اپوزیشن آپ کی حکومت ہٹانے کے لئے عالمی سازش کر رہی تھی تو آپ نے حکومت ختم کر کے سہولت کاری کیوں کی؟

‎عمران صاحب اپنی حکومت خود ختم کرکے عالمی سازش کا حصہ کیوں بنے ؟

‎عالمی سازش کا مقصد حکومت ختم کرنا تھا تو عمران صاحب نے خود یہ مقصد پورا کیوں کیا ؟

‎جس خط کا سہارا لے کر آئین توڑا آج تک وہ بیرونی ملک سازش وال خط کسی نے نہں دیکھا

‎نیشنل سکیورٹی کونسل کے پریس ریلیز میں کہیں نہیں لکھا کہ غیرملکی سازش ہوئی یا اپوزیشن اس میں ملوث ہے،

‎عالمی سازش عمران صاحب کو تب یاد آئی جب اپوزیشن کی قومی اسمبلی میں اکثریت ہو گئی

عالمی سازش تب کہاں تھی جب سپیکر نے تحریکِ عدم اعتماد قومی اسمبلی میں جمع اور پیش کی