پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کی ریڈزون میں پی ٹی آئی کارکنوں کو داخل کرنے کے لئے پولیس کے استعمال کی مذمت

وزارت داخلہ ، آئی جی اورکمشنر اسلام آباد سیاسی جماعت کے کارکن بننے سے باز رہیں

عمران صاحب کا پارلیمنٹ لاجز میں ہنگامہ آرائی کرانے، ارکان قومی اسمبلی کو دھمکانے، ان کا راستہ روکنے کا منصوبہ تشویشناک ہے

وزارت داخلہ، آئی جی، کمشنر اور اسلام آباد انتظامیہ عدالت عظمی کے احکامات کی پاسداری یقینی بنائیں

چیف جسٹس پاکستان کو حکومت کی طرف سے پارلیمنٹ، پارلیمنٹ لاجز اور ارکان اسمبلی کے خلاف اس منصوبہ بندی کا نوٹس لینا چاہئے

حکومتی اقدامات اٹارنی جنرل کی سپریم کورٹ میں دی گئی یقین دہانی کے منافی ہیں، یہ توہین عدالت ہے

پی ٹی آئی کارکنوں اور بلوائیوں کو ڈی چوک اور اس سے آگے تک رسائی دینے کی سازش عدالتی فیصلے کے منافی ہے

آئینی وقانونی عمل میں مداخلت، رکاوٹ اور دخل اندازی میں جو بھی اہلکار، ادارہ ملوث ہوگا، اسے قانون کے سامنے کے لئے تیار رہنا ہوگا

پارلیمنٹ میں ہنگامی آرائی کرانے کی حکومتی منصوبہ بندی کی اطلاعات عمران صاحب کی ہار بدل نہیں سکتیں

عمران صاحب پارلیمنٹ، پی ٹی وی اور سرکاری عمارتوں پر حملوں کی اپنی سیاہ روایت پھر سے دوہرانے جارہے ہیں

عمران صاحب پھر سے کنٹینر سیاست شروع کررہے ہیں، ملک کو فساد کی بھٹی میں نہ جھونکیں

آپ ہار چکے ہیں، آئین اور قانون سے نہ لڑیں

آپ کی ہار کے ذمہ دار آپ خود ہیں، قوم کو سزا نہ دیں، خود کو سزا دیں

پی ٹی آئی تحریک دہشت گردی اور فساد بن گئی ہے