پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی لندن میں محمد نوازشریف پر حملے کی کوشش کی شدید مذمت

لندن میں دفتر کے باہر قائدمحمد نوازشریف پر نوجوان کے حملے کی کوشش انتہائی باعث تشویش اور لائق مذمت ہے

اللہ کا شکر ہے کہ حملے میں محمد نوازشریف محفوظ رہے ، ہماری شرافت کو کمزوری نہ سمجھیں ، خوف خدا کریں

اس سے پہلے بھی سیاسی نفرت میں لوگوں کو ورغلایاگیا، گھروں پر حملے ہوئے

جو موبائل محمد نوازشریف کو طرف پھینکا گیا، وہ گارڈ کو لگا جس سے وہ زخمی ہوا

پی ٹی آئی انتہاءپسند جماعت بن چکی ہے، تشدد، گالی، حملے اس کی پہنچان ہیں

یہ افسوسناک رویہ مہذب جمہوری اقدار، اسلامی تعلیمات اور معاشرتی روایات کے منافی ہے

ماہ رمضان کے آغاز پر یہ شیطانی رویہ دین مبین کی روشن تعلیم کے منافی ہے

ہم دیکھ چکے ہیں کہ عمران نیازی نے اپنے ہی ارکان قومی اسمبلی کے گھروں پر پتھراﺅ اور حملہ کرایا

اس شکست خوردہ ذہنیت سے برآمد ہونے والا انتشار معاشرے کے لئے زہر قاتل ہے، اسے روکنا ہوگا

ہمارے حوصلے ان کم ظرف رویوں سے پست نہیں ہوں گے، ہماری آئینی وجمہوری جدوجہد کامیاب ہوگی

ان شاءاللہ کل کا سورج ملک سے بدتمیزی، بدتہذیبی ، جھوٹ ، وعدہ خلافی ، یوٹرن ،کرپشن اور عدم برداشت کے اندھیروں کو مٹانے کے لئے طلوع ہوگا