اقوام متحدہ کی قیام امن کی کوششوں میں جام شہادت نوش کرنے والے وطن کے بیٹوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں
شہداء کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور اظہار ہمدردی کرتے ہیں
پاکستان دنیا میں سب سے زیادہ تعداد میں امن کارروائیوں کے لئے دستے فراہم کرتا ہے جنہوں نے دنیا میں امن کی خاطر جانوں کے قیمتی نذرانے دئیے ہیں
وطن کی افواج کی قابل فخر تاریخ شہداء کے لہو سے جگمگا رہی ہے، قوم اپنے شہداء کو سلام پیش کرتی ہے
اللہ تعالیٰ شہدا کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ آمین